پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

وزیراعظم کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس آج ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس آج ہوگا، جس میں مالی سال 2024اور 24 کے سالانہ پلان اور تیرہویں پنج سالہ منصوبے پر غور کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس آج ہوگا۔

چاروں صوبوں کے وزرائےاعلیٰ، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اجلاس میں شرکت کریںگے۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ پنجاب کی سینئروزیرمریم اورنگزیب، سندھ کےوزیرآبپاشی جام خان شورو، خیبر پختونخوا کے مشیرخزانہ مزمل اسلم، بلوچستان کے وزیرمنصوبہ بندی ظہوراحمد بلیدی، وزیراقتصادی اموراحمدچیمہ،ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی ڈاکٹرجہانزیب، سیکریٹری خزانہ امدادبوسال،سیکریٹری اقتصادی امور اورمنصوبہ بندی بھی شریک ہوں گے۔

اجلاس میں 4نکاتی ایجنڈےپرغور ہوگا، این ای سی 2700 ارب روپےسے زائد کے ترقیاتی پروگرام کی منظوری دی جائے گی جبکہ چاروں صوبوں کے لیے 1559 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام پرغور ہوگا۔

اجلاس میں مالی سال 2023-24 اور 2024-25 کے سالانہ پلان کا جائزہ لیا جائے گا اور این ای سی تیرہویں 5 سالہ پلان 2024 تا 2029 کی منظوری دے گی۔

اجلاس میں وفاقی اورصوبائی ترقیاتی پلان کی منظوری دی جائےگی اور 16 مئی 2023 سے 15 مئی 2024 تک ایکنک اور سی ڈی ڈبلیو پی کے فیصلوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا.

وفاق کے 1221 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ پرغورہوگا جبکہ انفرااسٹرکچر کے لیے877 ارب روپے، توانائی کے لیے 378 ارب روپے، ٹرانسپورٹ کے لیے 173 ارب روپے ، مواصلات کے لیے 284 ارب روپے، آبی وسائل کے لیے 284 ارب روپے، سوشل سیکٹر 83 ارب روپے اور صحت کیلئے17 ارب اور تعلیم 37 ارب روپے رکھے جانے کی تجویز ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں