The news is by your side.

Advertisement

وزیراعظم، آرمی چیف مسجد نبویﷺ میں نوافل ادا کرکے وطن روانہ

ریاض: وزیراعظم محمد نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سعودی عرب کے تین روزہ دورےکے بعد واپس وطن روانہ ہوگئے ہیں، دونوں اہم شخصیات نے مسجدِ نبویﷺ میں نوافل بھی ادا کئے۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعظم اور آرمی چیف نے آج وطن واپسی سے قبل مدینہ منورہ میں مختصر قیام کیا اور روضہ رسول حضرت محمدﷺ پرحاضری کیلئےمسجد نبوی پہنچے۔

اس موقع پرمعاون خصوصی طارق فاطمی اورڈی جی آئی ایس پی آرعاصم سلیم باجوہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

وزیراعظم اورآرمی چیف نےمسجد نبوی میں نوافل ادا کئے اور روضہ رسولﷺ پرحاضری دی۔

دونوں اہم شخصیات اتحادی فورسز کی برقِ شمالی نامی فوجی مشقوں کی اختتامی تقریب میں شرکت کیلئےتین روزہ دورے پرسعودی عرب گئے تھے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں