پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

"مسئلہ فلسطین کےفوری حل کیلئےکوششیں شروع کرنے پر اتفاق "

اشتہار

حیرت انگیز

جدہ: وزیراعظم عمران خان اور سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے فلسطینیوں پر ڈھانےجانے والے اسرائیلی مظالم پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیز کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں کےدرمیان فلسطین کی تازہ صورتحال تبادلہ خیال ہوا۔

ٹیلی فونک گفتگو میں وزیراعظم عمران خان نے مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی حملے کو انسانیت اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسجد اقصیٰ کےاندر اورباہر فلسطینوں پر ظلم قابل افسوس ہے، اسرائیلی ظلم وبربریت کی جتنی مذمت کی جائےکم ہے، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطینیوں پرظلم کرکےعالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہاہے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: سعودی ولی عہد اور شاہ سلمان کا بڑا فیصلہ

ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے مسئلہ فلسطین کےفوری حل کیلئےکوششیں شروع کرنےپر اتفاق کیا۔

بعد ازاں ٹیلی دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو کا اعلامیہ جاری کیا گیا، جس کے مطابق وزیراعظم نے سعودی عرب کی سلامتی اورحرمین شریفین کےتحفظ کےعزم کا اظہار کیا اور فلسطینیوں پراسرائیلی مظالم پرتشویش کااظہارکیا، دونوں رہنماؤں نےایک دوسرےکوعیدالفطرکی مبارکباددی اور وزیراعظم نےسعودی فرمانرواشاہ سلمان کوپاکستان کےدورےکی دعوت دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں