اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے 2 دہشت گرد حملوں میں 20 جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز پاکستان کے تحفظٖ اور سلامتی کیلئے جانیں قربان کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز 2 دہشت گرد حملوں میں چھ فوجی جوانوں سمیت 20 سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا پوری قوم سیکورٹی فورسز کیساتھ کھڑی ہے، سیکورٹی فورسزپاکستان کےتحفظٖ،سلامتی کیلئے جانیں قربان کر رہے ہیں۔
My deepest condolences & prayers for the 20 security personnel, including 6 army men, martyred in 2 cowardly acts of terrorism yesterday. The entire nation stands behind all our security forces as they continue to lay down their lives for the safety & security of Pakistan.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 16, 2020
یاد رہے بلوچستان کے علاقے اورماڑہ کے قریب فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی ، جس میں ایف سی بلوچستان کیسات جوانوں نے جام شہادت نوش کیا جبکہ سات سیکیورٹی گارڈزبھی شہید ہوئے تھے۔
آئی ایس پی آرنے بتایا او جی ڈی سی ایل کا قافلہ فورسز کی حفاظت میں گوادر سے کراچی جا رہا تھا، جھڑپ کے دوران دہشت گردوں کو بھاری نقصان ہوا تاہم فورسز نے اوجی ڈی سی ایل کے قافلے کو علاقی سے بحفاظت نکالا۔
دوسری جانب شمالی وزیرستان میں رزمک کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک افسر سمیت 6 اہلکار شہید ہوگئے تھے ، شہید ہونے والوں میں 24 سال کے کیپٹن عمر فاروق شامل تھا۔