پیر, جنوری 19, 2026
اشتہار

وزیراعظم کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو پاکستان کا پہلا سی ڈی ایف تعینات ہونے پر مبارکباد

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو پاکستان کا پہلا سی ڈی ایف تعینات ہونے پر انھیں مبارکباد دی ہے۔

شہبازشریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی عصری، جدید جنگی تقاضوں سے ہم آہنگ ہے، فیلڈ مارشل کی قیادت میں بہادرافواج نے دشمن کو عبرتناک شکست دی۔

وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں معرکہ حق میں شاندار کامیابی سے پاکستان کا نام روشن ہوا، عزت ملی۔

شہباز شریف نے ایئرچیف ظہیر احمد بابر سدھو کو بھی مدت ملازمت میں 2 سال کی توسیع پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ظہیر احمد بابر سدھو کی قیادت میں پاک فضائیہ نے معرکہ حق میں پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، پاک فضائیہ نے دشمن کے جنگی ہوائی جہاز تباہ کیے اور دشمن پر اپنی دھاک بٹھائی۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے دفاع، ترقی و خوشحالی کیلئے تمام ادارے مل کر کام کریں گے، ملک کے دفاع کو مل کر ناقابل تسخیر بنائیں گے۔

صدر نے فیلڈمارشل عاصم منیر کی بطور آرمی چیف و سی ڈی ایف تعیناتی کی سمری منظور کر لی

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں