اتوار, جون 7, 2026
اشتہار

چار ماہ میں ریکارڈ ٹیکس وصولی پر وزیراعظم کی مبارک باد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) نے جولائی سے اکتوبر کے دوران 1840 ارب روپے ٹیکس وصول کرلیا، ہدف سے زیادہ ٹیکس وصول کرنے پر وزیراعظم نے ایف بی آر کو مبارک باد پیش کی۔

وزیراعظم عمران خان نے فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر کو چار ماہ کے دوران گزشتہ برس کے مقابلے میں 37 فیصد زیادہ ٹیکس وصول کرنے پر ہدیہ تبریک پیش کیا گیا ہے، وزیراعظم نے ٹوئٹ کے ذریعے مبارکباد پیش کی۔

عمران خان نے کہا کہ ایف بی آر نے چار ماہ میں 1840 ارب روپے ٹیکس وصول کیا، یہ ٹیکس وصولی گزشتہ برس کی نستب 37 فیصد زیادہ ہے جب کہ اکتوبر کے دوران ٹیکس وصولی ماہانہ ہدف سے زیادہ رہی۔

ٹوئٹ میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ٹیکس وصولی میں اضافہ بہترین معاشی اکرکردگی کے باعث ممکن ہوا، جب کہ پروپیگنڈہ کے برعکس انکم ٹیکس میں بھی 32 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں