پیر, اگست 10, 2026
اشتہار

وزیراعظم کی ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کو مبارکباد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا عوام نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی محنت اور خدمت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فتح قائد نواز شریف کی بے مثال قیادت اور کارکنان کی محنت کا نتیجہ ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی صوبے کے لیے محنت اور خدمت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں جیت حکومتی کارکردگی اور مسلم لیگ (ن) کے عوامی خدمت کے جذبے پر عوام کے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی کارکنان، قائدین اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے خدمت اور ترقی کے سفر پر اعتماد کا ووٹ دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں