تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

وزیراعظم کا کینیڈین ہم منصب سے رابطہ، کورونا سے اموات پر اظہار افسوس

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کینڈین ہم منصب جسٹن ٹروڈو سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم نے کورونا کےباعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور کینیڈین پرائم منسٹر جسٹن ٹروڈو کے مابین ٹیلی فونک رابطہ ہوا، دونوں رہنماؤں کے درمیان کوروناوائرس کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

گفتگو میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کےامور پر بھی بات چیت کی گئی جب کہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا کےباعث قیمتی جانوں کےضیاع پر اظہار افسوس کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وبائی مرض نے بےمثال تباہی مچائی ہے اور موجودہ صورتحال میں بین الاقوامی تعاون مزیدمضبوط کرنےکی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کودیگر ترقی پذیرممالک کی طرح 2اہم چیلنجزکاسامناہے، وبائی مرض پرقابو پانےکے ساتھ ساتھ انسانی زندگیوں کوبچاناترجیح ہے، کوروناکےباعث صورتحال میں معیشت کوبھی سنبھالنابھی بہت ضرروی ہے۔

وزیراعظم نے قرضوں میں ریلیف کےاقدامات پرپاکستان کی حمایت کرنےپرجسٹن ٹروڈو سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ امیدہےکینیڈاقرضوں سےنجات کیلئےعالمی اقدامات کی حمایت جاری رکھےگا۔

دونوں رہنماؤں نےاپنےممالک سےہم وطنوں کی واپسی پربھی تبادلہ خیال کیا جب کہ وزیراعظم عمران خان نے بھارت میں مسلم اقلیت پرہونےوالےمظالم کامعاملہ بھی اٹھایا۔

وزیراعظم نے گفتگو کےدوران بھارت میں مسلم اقلیت سےہونےوالےسلوک پراظہار تشویش کیا اور کینیڈین ہم منصب کومقبوضہ کشمیرکی تازہ صورتحال سےبھی آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی پابندیاں اورطبی سامان تک رسائی میں مشکلات ہیں، موجودہ صورتحال میں کشمیریوں کووبائی مرض کےچیلنج پرقابو پانامشکل ہورہاہے۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔