تازہ ترین

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

وزیراعظم کرونا ریلیف فنڈ، چوبیس گھنٹوں میں 10 کروڑ روپے سے زائد عطیات جمع

اسلام آباد: وزیراعظم کرونا ریلیف فنڈ میں چوبیس گھنٹوں کے اندر  ساڑھے دس کروڑ روپے جمع ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے ملاقات کی اور کرونا ریلیف فنڈ کے لیے امدادی چیک پیش کیا۔

فیصل ایدھی نے وزیراعظم عمران خان کو ایک کروڑ روپے کا چیک پیش کیا۔ یاد رہے کہ اے آر وائی نیوز کی خصوصی ٹیلی تھون ٹرانسمیشن میں سعد ایدھی نے وزیراعظم کرونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا تھا۔

بعد ازاں وزیر اعظم عمران خان کی اپٹما نمائندگان سے ملاقات ہوئی جس کے دوران انہوں نے اپٹما کی جانب سے پانچ کروڑ روپے کا چیک کرونا فنڈ کے لیے پیش کیا۔ وزیر اعظم نے فنڈ میں حصہ ڈالنے پر اپٹما کو سراہا۔

ایک روز قبل وزارت برائے سمندر پار پاکستانی اور انسانی وسائل ترقی کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ بیرون ملک میں مقیم پاکستانیوں نے 24 گھنٹوں میں 2ہزار 400 خاندانوں کی ذمہ داری اٹھا لی۔

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ویب سائٹ کے آغاز کے چوبیس گھنٹے کے اندر ہی 45 ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے ساڑھے 4 کروڑ  وزیراعظم کرونا ریلیف فنڈ میں عطیہ کیے گئے۔

مزید پڑھیں: اے آر وائی نیٹ ورک ٹیلی تھون، معروف شخصیات نے وزیراعظم فنڈز میں بھاری رقم عطیہ کردی

انہوں نے بتایا کہ دنیا بھر سے 900 مخیر حضرات نے ویب سائٹ کی مدد سے کرونا ریلیف فنڈ میں عطیات دیے، امریکا اور برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے زیادہ عطیات جمع کروائے۔

زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ عطیات سے مخیر حضرات متاثرہ خاندان کے ایک ماہ کا راشن اور دیگر اشیاء ضرورت کی ذمہ داری اٹھا سکتے ہیں۔ معاون خصوصی نے اعلان کیا تھا کہ اوورسیز ٹائیگرز فورس کا بہت جلد آغاز کر رہے ہیں تاکہ بیرون ملک میں مقیم ضرورت مند پاکستانیوں کے لیے راشن کا انتظام کیا جاسکے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک روز قبل سمندر پار پاکستانیوں کے نام ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں سے فنڈ دینے کی اپیل کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم نے اوورسیز پاکستانیوں سے فنڈز کی اپیل کر دی

یہ بھی وضاحت ضروری ہے کہ وزیراعظم کرونا ریلیف فنڈ میں پاکستانی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں، اب تک فنڈ میں کتنی رقم جمع ہوئی یا کتنے پاکستانیوں نے عطیات جمع کرائے اس حوالے سے سرکاری رپورٹ جاری نہیں کی گئی۔ اس سے قبل وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی وزیر اعظم کو وزارت کے ملازمین کی جانب سے چیک پیش کرچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -