بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

‘وزیراعظم نے ڈاکٹر مصطفی کمال کو سول ایوارڈ دینےکا فیصلہ کیا ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے کورونا کے مخاذ پر لڑنے والے ڈاکٹر مصطفی کمال مرحوم کو سول ایوارڈ دینےکا فیصلہ کیا ہے۔

ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ہماری حکومت نے پنجاب میں مدر چائلڈ اسپتال کا آغاز کر دیا ہے اب صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی مدرچائلڈاسپتال بنائےجائیں گے۔

یاسمین راشد نے کہا کہ ہم نے پل اور سٹرکیں تو نہیں بنائیں لیکن عوام کوصحت کی سہولتیں دی ہیں، آئندہ سال کیلئے 12ارب روپےصحت سہولت کارڈز کیلئے مختص کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا پروفیسر مصطفیٰ کمال اور ندیم ممتاز کے انتقال پر اظہار افسوس

انہوں نے بتایا کہ 72لاکھوں خاندانوں میں صحت سہولت کارڈز تقسیم کیےجائیں گے اور اب تک 50لاکھ خاندان صحت سہولت کارڈز سےمستفید ہوچکےہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کا شکار نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا چند روز قبل انتقال کر گئے تھے، ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا کو سانس لینے میں شدید تکلیف ہوئی جس کے باعث انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا لیکن پھیپھڑوں سے خون رِسنے کے باعث وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں