تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

وزیراعظم نے برطانوی ہم منصب سے بڑا مطالبہ کردیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے برطانوی ہم منصب سے بڑا مطالبہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کوبرطانوی ہم منصب بورس جانسن نے ٹیلی فون کیا، دونوں رہنماؤں کےدرمیان افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا، وزیراعظم نے پاکستان کیلئےپرامن اور مستحکم افغانستان کی اہمیت پرزور دیا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ تمام افغانوں کےتحفظ کو یقینی بنانا ہوگا،ساتھ ہی وزیراعظم عمران خان نےجامع سیاسی تصفیےکی اہمیت پرزوردیا۔

برطانوی وزیراعظم نےافغانستان سےسفارتی عملےکےانخلا میں پاکستان کی مدد کو سراہا، دونوں وزرائےاعظم نے افغانستان کی صورتحال پررابطےمیں رہنےپراتفاق کیا۔

ٹیلی فونک گفتگو میں وزیراعظم نے برطانوی ہم منصب سےپاکستان کو ریڈلسٹ سےنکالنےکا مطالبہ بھی کیا۔

اس سے قبل آج وزیر اعظم عمران خان نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے دوبارہ رابطہ کر کے افغانستان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا، وزیر اعظم عمران خان جرمن چانسلر سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:افغانستان میں انتقال اقتدار، پاکستان کا ہمسایہ ممالک کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سیاسی رہنماؤں کے وفد نے اہم ملاقات کی تھی ، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ صلاح الدین ربانی کی سربراہی میں آٹھ رکنی وفد نے آرمی چیف سے ملاقات کی، جس میں افغانستان کی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوسری جانب افغانستان میں انتقال اقتدار کے سلسلے میں پاکستان نے ہمسایہ ممالک کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جلد چار ہمسایہ ممالک کا دورہ کریں گے، ان دوروں کے دوران شاہ محمود افغان صورت حال اور انتقال اقتدار سے متعلق گفتگو کریں گے۔

مزید پڑھیں: ‏سب کو معاف کیا، افغان سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں کرنےدیں گے

سفارتی ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ جن چار ممالک کا دورہ کریں گے ان میں ترکمانستان، تاجکستان، ازبکستان اور ایران شامل ہیں، وزیر خارجہ کا یہ دورہ 25 اگست سے 27 اگست تک ہوگا۔

وزیر خارجہ پاکستان اپنے دوروں میں افغانستان میں وسیع البنیاد حکومت کے قیام کی خواہش کا اعادہ کریں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ کے 4 ملکی دورے کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

Comments

- Advertisement -