تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

وزیر اعظم کا زرتاج گل کے معاملے پر شدید اظہار برہمی، نیکٹا کو لکھا خط واپس لینے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کی ہمشیرہ کی نیکٹا میں تعیناتی کے معاملے پر وزیر اعظم عمران خان نے شدید برہمی کا اظہار کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے زرتاج گل کے معاملے پر شدید اظہار برہمی کیا، وزیر اعظم نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے زرتاج گل کو نیکٹا کو لکھے گئے خط سے دست بردار ہونے کی ہدایت کر دی۔

معاون خصوصی نعیم الحق کے مطابق زرتاج گل وزیر نے اپنی بہن شبنم گل کی تعیناتی کے لیے قومی ادارہ برائے انسداد دہشت گردی (نیکٹا) میں تعیناتی کے لیے خط لکھا تھا۔

وزیر اعظم نے نعیم الحق کو ذاتی طور پر معاملہ دیکھنے کی ہدایت کی، انھوں نے کہا کہ کوئی بھی شخص پارٹی عہدے کا غلط استعمال نہ کرے، کسی دوست یا عزیز کو مالی فائدہ نہ دیا جائے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ایسے اقدامات سے حکومت اور پارٹی کو نقصان پہنچتا ہے، ماضی کی حکومتوں کے کام نہیں دہرائیں گے۔ ذرایع کا کہنا ہے کہ عمران خان کل کابینہ اجلاس میں ضابطہ اخلاق پر بریفنگ دیں گے۔

دریں اثنا، وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے زرتاج گل کو نیکٹا کو لکھے گئے خط سے دست بردار ہونے کی ہدایت کر دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ تحریک انصاف کے ضابطۂ اخلاق کے خلاف ہے، تحریک انصاف نے ہمیشہ اقربا پروری کی مخالفت کی ہے، کوئی بھی عہدہ استعمال کر کے رشتہ دار کو پروموٹ نہیں کر سکتا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز زرتاج گل وزیر کی اسسٹنٹ پروفیسر بہن شبنم گل کو ڈائریکٹر نیکٹا تعینات کرنے متعلق خبریں منظر عام پر آئی تھیں۔

Comments

- Advertisement -