تازہ ترین

وزیراعظم کی حیدرآباد سکھر موٹروے جلد مکمل کرنےکی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے محکموں کو حیدرآباد تا سکھر موٹروے جلد مکمل کرنےکی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت سندھ ترقیاتی پلان پر پیشرفت کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی ‏وزرا ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، اسدعمر اور حماداظہر نے شرکت کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سندھ ترقیاتی پلان کا مقصد 14 اضلاع کی معاشی اور معاشرتی ترقی ہے بدین اور گھوٹکی ‏سمیت 14اضلاع میں اسپورٹس کمپلیکس کی جلد تعمیر کی جائے۔

وزیراعظم نے محکموں کو حیدرآباد تا سکھر موٹروے جلد مکمل کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منصوبوں کی ‏مقررہ مدت میں تکمیل اور معیاری کام کو یقینی بنایا جائے۔

پارٹی رہنماؤں کے اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ آٹا، کھاد بحران کا ذمہ دار سندھ حکومت کو قرار دیتے ہوئے ‏کہا کہ سندھ حکومت نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی نہیں کی، ذخیرہ اندوزی کرنےوالوں سےرعایت نہیں ‏کی جائےگی کراچی میں مہنگائی کےاعشاریےسب سےزیادہ ہیں۔

Comments

- Advertisement -