جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

وزیراعظم کی قانونی ٹیم کو نواز شریف سے متعلق عدالتی فیصلے کا جائزہ لینے کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے حکومتی قانونی کمیٹی کو نوازشریف کو بیرون ملک جانے کی غیر مشروط اجازت دینے کے عدالتی فیصلے کا جائزہ لینے اور رپورٹ وفاقی کابینہ میں پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے نوازشریف کو بیرون ملک جانے کی غیر مشروط اجازت ملنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان اور حکومتی قانونی ٹیم میں رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ وزیراعظم نے حکومتی قانونی ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ لاہورہائیکورٹ کے تفصیلی فیصلہ کاجائزہ لیاجائے اوراس متعلق کابینہ میں رپورٹ پیش کی جائے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہناہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلےپرحکومتی لائحہ عمل کابینہ اجلاس میں طےکیاجائےگا اور کابینہ اجلاس میں ہی آئندہ کی حکمت عملی ترتیب دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے نوازشریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے نوازشریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی ہے۔

نوازشریف کو علاج کےغرض سے 4 ہفتوں کے لیے باہر جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

عدالتی فیصلہ آنے کے بعد وزیراعظم نے گزشتہ روز بابر اعوان سمیت قانونی ماہرین سے مشاورت کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں