پیر, جنوری 19, 2026
اشتہار

وزیراعظم کی بن قاسم پاورپلانٹ کو 2017 تک فعال بنانے کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیراعظم میاں نواز شریف نے اپنے دورۂ کراچی میں زیادہ فوکس کاروباری اورمعاشی سرگرمیوں پر رکھا۔

کراچی کے دروے کے دوران وزیراعظم کو پورٹ قاسم پرترقیاتی منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ پورٹ قاسم پرکوئلے سےچلنے والے چھ سوساٹھ میگاواٹ کے دو پاور پلانٹ قائم کئے جا رہے ہیں۔اس موقع پر وزیراعظم نے تمام منصوبے سال دوہزار سترہ کے اختتام تک مکمل کر نے ہدایت کی۔

چینی ماہرین نے وزیرعظم کو یقین دہانی کرائی کے تمام مصوبے مقررہ وقت پر مکمل ہوجائیں گے۔

پورٹ قاسم کے بعد وزیراعظم نے ایوان ہائے صنعت و تجارت کی انتالیس ویں ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کی اورایکسپورٹرز کوایوارڈ بھی دیئے۔

تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم نےبجلی کے صنعتی نرخوں میں تین روپے فی یونٹ کمی کا اعلان بھی کیا ۔

وزیراعظم نے کہا کہ دو ہزارسترہ اٹھارہ تک دس ہزارمیگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوجائےگی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں