The news is by your side.

Advertisement

وزیراعظم نے کم سے کم حج پیکیج بنانے کی ہدایت کر دی

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے کم سے کم حج پیکیج بنانے کی ہدایت کی ہے۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے لیے حاجی سب کچھ ہے، حاجی باس ہے، حاجی کوخوش رکھنا، تحفظ اور خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔

نور الحق قادری نے کہا کہ ہمارا خیال تھا کہ پوری کوشش کے بعد حج پیکج 5 لاکھ تک لےآئیں گے، وزیر اعظم عمران خان نے مجھ سے پوچھا تو اپنا اندازہ بتایا تو وزیر اعظم نے ہدایت کی کی کم سے کم پیکج بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے حج پیکیج میں 1 لاکھ 5 ہزار روپے کا اضافہ مسترد کردیا

ان کا کہنا تھا کہ بینکس کیساتھ پرائیوٹ ٹور آپریٹرز کی بات کروائیں گے اور ای حج کو فعال بنانے کے لیے رکاوٹ دور کریں گے، انکی شرط تھی کہ براہ راست ائیر لائنز ہی استعمال ہوں گی۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ پرائیویٹ ٹور آپریٹرز نجی ائیرلائنز پر حاجیوں کو لےجا سکتی ہے، دنیا بھر کی ایک سو بلین ڈالر کی یہ سالانہ کی انڈسٹری ہے اور پوری دنیا میں اس سے کمپنیاں حصہ بھی لے جاتی ہیں، پرائیویٹ کمپنیوں سے گزارش ہے منافع کی شرح کم رکھیں۔

نورالحق قادری نے کہا کہ وزیر اعظم کی خواہش ہے ملائیشیا کے ماڈل کاحج فنڈ قائم کیا جائے اور وزیر اعظم نے ہدایت کی کی کم سے کم پیکج بنائیں۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں