جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

الیکٹرک بائیک اسکیم میں درخواست دینے والوں کے لئے بڑی خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: الیکٹرک بائیک اسکیم میں درخواست دینے والوں کے لئے بڑی خبر آگئی ، ای- قرعہ اندازی میں 40 ہزار افراد اہل قرار پائے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت صنعت و پیداوار نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار "پاکستان ایکسیلریٹڈ وہیکل الیکٹریفکیشن (PAVE) اسکیم” کے تحت ای- قرعہ اندازی کامیابی سے مکمل کر لی۔

اس اسکیم کے ذریعے شہریوں کو سبسڈائزڈ الیکٹرک دو اور تین پہیہ گاڑیاں فراہم کی جائیں گی۔

ای-بالٹنگ انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کی معاونت سے PAVE آن لائن پورٹل پر منعقد کی گئی، عمل کی نگرانی کے لیے ایک خصوصی کمیٹی موجود تھی تاکہ شفافیت، مساوات اور انصاف کو یقینی بنایا جا سکے۔

وزارت کے مطابق اسکیم کے لیے مجموعی طور پر 2 لاکھ 69 ہزار 161 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 40 ہزار افراد اہل قرار پائے۔

ای-بالٹنگ کے ذریعے 40 ہزار الیکٹرک دو پہیہ اور ایک ہزار تین پہیہ گاڑیاں کامیاب درخواست گزاروں کو الاٹ کی گئیں۔

درخواست گزار اپنی کامیابی کی جانچ وزارت کے آن لائن پورٹل پر اپنے شناختی کارڈ یا اپلیکیشن آئی ڈی کے ذریعے کر سکیں گے۔

سبسڈی کی رقم، ادائیگی کے طریقہ کار اور گاڑی کی حوالگی مقررہ ضابطے کے مطابق ہوگی جبکہ مینوفیکچررز (OEMs) ڈلیوری، بعد از فروخت سروس اور وارنٹی کی فراہمی کے ذمہ دار ہوں گے۔

وفاقی سیکریٹری صنعت و پیداوار سیف انجم نے ای-بالٹنگ کا افتتاح کیا اور اسے پاکستان کی صاف اور پائیدار ٹرانسپورٹ کی جانب تاریخی سنگ میل قرار دیا۔

دو پہیہ گاڑیوں پر بینک لیزنگ کے ذریعے 50 ہزار روپے اور خود فنانس پر 80 ہزار روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔

تین پہیہ گاڑیوں پر بینک لیزنگ کے ذریعے 2 لاکھ روپے جبکہ خود فنانس پر 4 لاکھ روپے کی سبسڈی فراہم کی جائے گی۔

وزارت کا کہنا ہے کہپاکستان ایکسیلریٹڈ وہیکل الیکٹریفکیشن اسکیم نیشنل الیکٹرک وہیکل پالیسی (NEVP 2025-30) کے ساتھ مل کر 1 لاکھ سے زائد نئے "گرین جابز” پیدا کرے گی، مقامی مینوفیکچرنگ کو فروغ دے گی اور پاکستان کے صنعتی ڈھانچے کو مستحکم کرے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں