بیرون ملک دور، وزیر اعظم نے پی آئی اے سے بوئنگ 777طیارہ مانگ لیا -
The news is by your side.

Advertisement

بیرون ملک دور، وزیر اعظم نے پی آئی اے سے بوئنگ 777طیارہ مانگ لیا

اسلام آباد : طیارہ حادثے کے بعدوزیر اعظم نے پی آئی اے پر سفری بوجھ بڑھا دیا، وزیراعظم کے بیرون ملک دورے کیلئے پی آئی اے سے بوئنگ 777طیارہ مانگ لیا۔

زرائع کے مطابق وزیر اعظم منگل کو بوسنیا کے دو روزہ دورے پر روانہ ہورہے ہیں ، جس کے کیلئے بوئنگ777طیارے کو وی وی آئی پی طیارہ بنانے کیلئے انجینئرز کو احکامات جاری کردیئے گئے۔

بوئنگ777طیارہ وزیراعظم کے زیر استعمال ہونے کی وجہ سے پی آئی اے کا فضائی آپریشن متاثر ہوجائے گا، قومی ایئرلائن کے14طیارے گراونڈ ہونے کی وجہ سے قومی ایئرلائن کا فضائی کا آپریشن متاثر ہے۔

دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کے ایک اے ٹی آر طیارے کو اڑان کیلئے کلیئر قرار دیدیا جبکہ سی اے اے کی جانب سے پی آئی اے کے دس اے ٹی آر طیارے شیک ڈاون آپریشن کیلئے تیار کئے گئے تھے، کلیئر ہونے والا ایک اے ٹی آرطیارہ آج شام اسلام آباد سے ملتان کیلئے پرواز آپریٹ کرے گا۔


مزید پڑھیں : اے ٹی آر طیارے کی اڑان سے قبل کالے بکرے کا صدقہ


سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے اے ٹی آر طیارے کو اڑان بھرنے کی اجازت دینے پر اسلام آباد ایئرپورٹ پربکرے کا صدقہ دیا گیا، پی آئی اے طیارے حادثے کے بعد شدید بحران کا شکار ہوگئی تھی۔

یاد رہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے اے ٹی آر دس طیاروں کو شیک ڈاون آپریشن کے نام سے گراونڈ کردیا گیا تھا۔

واضح رہے 7 دسمبر کی شام چترال سے اسلام آنے والا پی آئی اے کا طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا تھا ، جس میں 47 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں