ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

وزیراعظم کا پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پراطمینان کا اظہار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے ’سی اسپارک 2015‘ کے عنوان سے جاری بحری مشقوں کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان نیوی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پربھرپوراعتماد کا اظہار کیا ہے۔

بحیرہ عرب میں ہونے والی سالانہ دفاعی مشقوں میں پاکستان نیوی نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ثابت کیا کہ بحری افواج روایتی اورغیرروایتی جنگ کے لئے تیارہے اورکسی بھی خطرے کا سامنا کرسکتی ہے۔

اس موقع پرپاکستان نیوی کے حکام نے وزیراعظم کوبریفنگ دی اورانہیں یقین دہانی کرائی کہ پاک بحریہ اپنی سمندری حدود میں قیام امن کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

وزیراعظم نے نواز شریف نے پاک بحریہ کی صلاحیتوں پر بھرپوراعتماد کا اظہارکرتے ہوئے زوردیا کہ موجودہ حالات میں اندرونی اوربیرونی خطروں کی جانب سے ہرلحظہ ہشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم کی آمد کے موقع پر چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکا اللہ نے انہیں پی این ایس نصرمیں خوش آمدید کہا، وزیراعظم کے ہمراہ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ بھی موجود تھے۔

اس سے قبل وزیراعظم نے کراچی میں ہندو برادری کی جانب سے دیوالی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں بھی شرکت کی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں