منگل, مارچ 17, 2026
اشتہار

پنکھا تبدیلی پروگرام !‌ اسکیم سے کیسے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم پنکھا تبدیلی پروگرام کا آج باقاعدہ آغاز کیا جائے گا، اقدام سے 6 سے 7ہزار میگاواٹ توانائی کی بچت متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں پرانے اور غیر مؤثر پنکھوں کو مرحلہ وار تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

وزیر توانائی اویس لغاری آج وزیراعظم پنکھا تبدیلی پروگرام کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ اسکیم لیڈنگ بینکوں کے اشتراک سے تیار کی گئی ہے جبکہ تقریب میں بینکوں، صنعتی نمائندوں اور توانائی ماہرین کی شرکت متوقع ہے۔ پروگرام کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک کی تمام ڈسکوز میں کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کے تحت 8 کروڑ 80 لاکھ غیر مؤثر پنکھے مرحلہ وار تبدیل کیے جائیں گے، جس سے 6 سے 7 ہزار میگاواٹ تک توانائی بچت متوقع ہے۔

وزیرتونائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ پنکھے تبدیل کرنے پر زیادہ سے زیادہ ایک ہزار روپے تک سیکیورٹی چارجز لاگو ہوں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پرانے پنکھے کی واپسی یا خرید کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔

اویس لغاری کے مطابق اس وقت بجلی کی طلب میں پہلے جیسا دباؤ نہیں رہا، تاہم پاور پلانٹس کو طلب کے مطابق چند گھنٹوں کے لیے چلانا پڑتا ہے، المیہ یہ ہے کہ ان پلانٹس کو پورا سال برقرار رکھنا بھی ضروری ہوتا ہے، جس سے اخراجات بڑھتے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں