(26 ستمبر 2025): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات کو تجزیہ کاروں نے اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد ریپبلکن ساجد تارڑ نے کہا کہ آج پاکستان کے لیے ایک تاریخی دن ہے، صدر ٹرمپ نے وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کی بہت پذیرائی کی، بھارت میں اس وقت صف ماتم بچھ چکی ہے۔
تجزیہ کار ڈاکٹر قمر چیمہ نے کہا آج جنوبی ایشیا میں طاقت کا توازن شفٹ ہوگیا ہے، صدر ٹرمپ مان رہے ہیں کہ خطے میں پاکستان بڑی طاقت ہے۔
واشنگٹن سے ڈاکٹر مبشر چوہدری کا کہنا تھا کہ معرکہ حق کے بعد پاکستان کی پذیرائی کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان کو چاہیے اس موقع کا فائدہ اٹھا کر اپنا انفرا اسٹرکچر بہتر بنائے۔
فرینڈز آف کشمیر کی چیئرپرسن غزالہ حبیب کہتی ہیں معرکہ حق کے بعد پاکستان کا مورال کافی بلند ہوا ہے، پروفیسر ڈاکٹر امینہ ضیا نے کہا پاکستان کو کبھی تنہا نہیں کیا جا سکتا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، فیلڈ مارشل بھی شریک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


