جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

‘ہر پاکستانی پر واجب الادا قرض میں 50 فیصد اضافہ’

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت نے ہر پاکستانی پرواجب الاداقرض میں50فیصداضافہ کر دیا ہے ، آج ہر پاکستانی ایک لاکھ 79 ہزار روپے سے زیادہ کا مقروض ہو چکا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بیان میں کہا ہے کہ حکومت نے ہر پاکستانی پرواجب الاداقرض میں50فیصداضافہ کر دیا، قرض کا70فیصدحکومت نےاپنے ساڑھے 3سال میں ملک پرمسلط کیا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہر پاکستانی بچے، بوڑھے، نوجوان، خواتین کومقروض بنا دیا، آج ہر پاکستانی ایک لاکھ 79 ہزار روپے سے زیادہ کا مقروض ہو چکا اور 2کروڑ 20 لاکھ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے۔

ن لیگی ترجمان نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیرخزانہ نے خوشی سےمزید1ارب ڈالرمقروض ہونےکااعلان کیا، دنیا بھر میں پاکستان کو مقروض بنایا جا رہا ہے ، سوال یہ ہے قوم پر جو قرض لادا ہےیہ کون ادا کرے گا؟

ان کا کہنا تھا کہ عمران صاحب کے قومی جرم کی ادائیگی نوجوان،آئندہ نسلیں کریں گی، قرض لینے کا عمران صاحب کا تاریخی ریکارڈ پاکستان کیلئےخطرناک ہے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا پاکستان کی فی کس آمدن کم مگر3سال میں انکی آمدن 90 فیصد بڑھ گئی ، 3سال میں عوام کو قرض، بھوک، بے روزگاری اور مہنگائی کے سوا کیا ملا ؟

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں