اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کی زیرِصدارت کابینہ کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سلامتی کی صورتحال اوردہشت گردی کے خلاف جاری کوششوں پراطمینان کااظہارکیاگیا۔
اجلاس میں آرمی چیف، چیئرمین جوائنٹ سٹاف کمیٹی، بحریہ، فضائیہ کے سربراہان، ڈی جی آئی ایس آئی قومی سلامتی کے مشیر، وزیرخزانہ اور وزیر دفاع، وزیراطلاعات اور وزیرداخلہ اور دیگر حکام شریک ہوئے۔
اجلاس کے شرکاء کو دہشت گردی کےخلاف اقدامات پربریف کیاگیا۔ اجلاس میں حالیہ نیوکلیئر کانفرنس کاجائزہ لیاگیا اورپاکستان کے ایٹمی اثاثوں کے تحفظ کے معیار کوعالمی برادری کی جانب سے سرائے جانے پراطمینان کااظہارکیاگیا۔
اجلاس میں مخالف خفیہ ایجنسیوں کی پاکستان میں سرگرمیوں پرتشویش کااظہارکیاگیا، اجلاس میں امریکہ سے ایف سولہ طیاروں کی خریداری میں پیش رفت کابھی جائزہ لیاگیا۔