منگل, اپریل 21, 2026
اشتہار

وزیراعظم کے زیرِ صدارت اعلیٰ سطحی سیکیورٹی اجلاس، آرمی چیف بھی شریک

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں شوال سمیت سیکیورٹی کی صورتحال کا مجموعی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی رضوان اختر، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان اوروزیرخزانہ اسحاق ڈاراورسیکیورٹی حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں ملک میں جاری قومی ایکشن پلان، شوال آپریشن اورموجودہ ملکی سلامتی کی صورتحال کاجائزہ لیا گیا۔

اس موقع پروزیراعظم محمد نوازشریف کوشوال آپریشن کے سلسلے میں ملنے والی کامیابیوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں قومی ایکشن پلان پرعملدرآمد کابھی جائزہ لیا گیا اوردہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں کامیابیوں پراطمینان کااظہارکیاگیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں