site
stats
پاکستان

وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس، سرحدی علاقوں میں آپریشن کا فیصلہ

لاہور: وزیراعظم نواز شریف پنجاب میں سیکیورٹی انتظامات بہترنہ ہونے پرپنجاب حکومت اورپولیس پربرہم ہوگئے۔ اجلاس میں سرحدی علاقوں میں سرچ آپریشن کرنے کافیصلہ کیاگیا ہے جبکہ وزیراعظم نے سانحہ لاہورکے متاثرین کے لئے مالی امداد کا بھی اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورمیں وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں آئی جی پنجاب سیکیورٹی کی صورتحال پر تسلی بخش بریفنگ نہ دے سکے۔

وزیراعظم نوازشریف نے سیکیورٹی انتظامات بہترنہ بنانے پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ ’’اسی طرح کام کرتے رہے تو امن وامان کس طرح ممکن ہوگا‘‘۔

سیکیورٹی کی صورتحال کے بارے وزیراعظم کے استفسارپر پنجاب حکومت بھی تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہی۔

وزیراعظم کاکہناتھاکہ انتہا پسندی کے نظریات معاشرے کے مستقبل کے لئے خطرہ ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی ناگزیر ہے۔ اس جنگ کو دہشت گردوں کے ٹھکانوں تک لے جانا ہوگا۔

اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ سیکیورٹی بہتر بنانے کے لیے تمام سرحدی علاقوں میں سرچ آپریشن کیاجائے گا۔

وزیر اعظم نے سانحہ لاہور کے متاثرین کے لیے امداد کا اعلان بھی کیا۔ جاں بحق افراد کے لواحقین کو دس لاکھ روپے، شدید زخمیوں کو تین اورمعمولی زخمیوں کو ڈیڑھ لاکھ روپے امداد دی جائے گی۔

اس سے قبل وزیراعظم نوازشریف غیر معمولی سیکیورٹی حصارمیں جناح اسپتال پہنچے اورلاہور دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی۔

وزیراعظم نے زخمیوں سے بات چیت کی اوربہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ وزیرداخلہ چوہدری نثاراوراور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top