تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ڈالر کی قیمتوں پر تنقید کرنے والوں کو وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان کا کرارا جواب، اعداد و شمار جاری کردیے

اسلام آباد: وزیر اعظم آفس کے ترجمان نے ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے اعداد و شمار جاری کردیے۔

وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان اور معاونِ خصوصی افتخار درانی ڈالر کی قیمتوں میں اضافے پر احتجاج کرنے والوں کو جواب دینے کے لیے ماضی میں ڈالر کے انٹربینک ریٹ اور اعداد و شمار سامنے لے آئے۔

ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق پی پی دورِحکومت میں انٹربینک ڈالرریٹ میں 32 روپے کا ضافہ ہوا، ڈالر کی قیمت64 روپے تھی جو 96 روپے تک پہنچی۔

افتخار درانی کی جانب سے پیش کیے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق مسلم لیگ ن کے دورِ حکومت میں انٹربینک ڈالرریٹ96روپے سے122روپے تک گیا،یعنی اس کی قیمت میں 26 روپے اضافہ ہوا۔

مزید پڑھیں: ڈالر ملکی تاریخ کی بلند سطح 150 روپے پر پہنچ گیا

انہوں نے بتایا کہ  نگراں حکومت میں انٹربینک ڈالرریٹ 6روپےمہنگا ہوکر128روپے تک پہنچا جبکہ تحریک انصاف کی حکومت میں ابھی تک ڈالر کی انٹربینک قیمت میں صرف 18.5 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

یاد رہے کہ دو روز سے ڈالر کی قیمتیں بلندی کی جانب جارہی ہیں، آج بھی روپے کی قدر کم ہونے کے بعد امریکی ڈالر 150 روپے تک پہنچا۔  انٹربینک اوراوپن دونوں مارکیٹس میں روپے کی قدر کمی کا سلسلہ تھم نہ سکا ،آج ٹریڈنگ کے آغاز سےہی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا اور ایک موقع پرڈالرکی قدرمیں 3 روپے سےزائدکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد ڈالر ملکی تاریخ کی بلند سطح 150 روپے پر پہنچ گیا۔

ایک روز قبل انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں5.12 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور ڈالر146.52روپے پر بند ہوا تھا جبکہ کاروبار کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 148 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں