تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

لاپتہ افراد کے معاملے میں‌ بڑی پیش رفت، وزیراعظم نے اہم ہدایت جاری کردی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے عمل سے اہل خانہ کو آگاہ رکھا جائے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے لاپتہ افراد کے اہلخانہ کی کمیٹی نے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری اور زبیدہ جلال بھی موجود تھیں۔

وزیر اعظم نے وزرا سے لاپتہ افراد سے  متعلق تفصیلات طلب کی اور پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کو اس حوالے سے اہم ٹاسک دیتے ہوئے لاپتہ افراد سے متعلق موجودہ صورت حال فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کی لاپتہ افراد کے لواحقین سے احتجاجی دھرنا ختم کرنے کی درخواست

وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے عمل سے اہل خانہ کو آگاہ رکھا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد میں واقع ڈی چوک پر لاپتہ افراد کے اہلخانہ کئی روز تک پر امن دھرنے پر بیٹھے تھے،وفاقی وزرا کے وفد کی یقین دہانی اور وزیراعظم کی درخواست پر مظاہرین دھرنا ختم کر کے اپنے گھروں کو روانہ ہوئے تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے لاپتہ افراد کے لواحقین کے احتجاجی دھرنے کا نوٹس لیتے ہوئے  لاپتہ افراد کے لواحقین کی نمائندہ کمیٹی سے جلد ملاقات کی یقین دہانی کرائی تھی۔

مزید پڑھیں: لاپتہ افراد سے متعلق نیب کمیشن نے نومبر تک چار ہزار 268 کیسز نمٹا دیے

زیراعظم کی ہدایت پر وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری نے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا اور لاپتہ افراد کے لواحقین سے ملاقات کی تھی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے لاپتہ افراد کے لواحقین تک وزیراعظم عمران خان کا خصوصی پیغام پہنچایا تھا۔ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے اسلام آباد میں دھرنا دینے والے افراد نے وفاقی وزیر کو فہرست پیش کی تھی جس میں گمشدہ افراد کے نام اور دیگر تفصیلات تھیں۔

 

لواحقین نے مطالبہ کیا کہ لاپتہ افراد کی ترجیحی بنیادوں پر بازیابی یقینی بنائی جائے، جس پر ڈاکٹر شیریں مزاری نے یقین دہانی کرائی تھی کہ آپ کے مطالبات وزیراعظم تک پہنچاؤں گی۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔