The news is by your side.

Advertisement

آزادی مارچ، وزیر اعظم نے نورالحق قادری کو اہم ٹاسک دے دیا

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے حوالے سے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری کو اہم ٹاسک دے دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی وفاقی وزیر سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی جس میں آزادی مارچ سمیت دیگر امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ عمران خان نے نورالحق قادری سے دھرنے سے متعلق اہم معلومات بھی حاصل کیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے دھرنے سے متعلق وفاقی وزیر کو اہم ٹاسک دیا اور سفارشات تیار کرنے کی ہدایت کی، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ نورالحق قادری کا فضل الرحمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کریں‌ گے۔

مزید پڑھیں: ’’مولانا فضل الرحمان اکیلے سومنات فتح کرنا چاہتے ہیں‘‘

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیر قریبی رفقا سے مشاروت کے بعد سفارشات مرتب کرکے وزیراعظم کوپیش کریں گے۔

یاد رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ دنوں حکومت مخالف آزادی مارچ کا اعلان کیا تھا ، اُن کا کہنا تھا کہ ملک بھر سے 27 اکتوبر کو قافلے اسلام آباد کی جانب مارچ کریں گے اور ہم دارالحکومت میں دھرنا دیں گے۔

مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شہباز شریف نے دھرنے کی قیادت کرنے سے صاف انکار کردیا بلکہ انہوں نے یہ بھی سفارش پیش کی کہ مولانا کے ساتھ جانے سے پارٹی کو نقصان ہوگا، دوسری جانب پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد آزادی مارچ کی حمایت کا یقین دلایا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں