تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

مقبوضہ کشمیر میں حالات کنٹرول سےباہرہونے سے پہلےعالمی برادری مداخلت کرے، وزیراعظم

نیویارک : وزیراعظم عمران خان نے کہا خدشہ ہےکشمیرمیں کرفیو اٹھتے ہی خوں ریزی ہوگی ، حالات ہاتھ سے نکلنے سے پہلے دنیا مسئلہ کشمیر پر مداخلت کرے، جنگ مسائل کاحل نہیں، جو سمجھتے ہیں جنگوں سے مسئلے حل ہوتے ہیں وہ اپنے دماغ کا علاج کرائیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایشیا سوسائٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ورلڈکپ فائنل کھیلنے سے ایک دن پہلے جیسا محسوس کر رہا تھا کل کے خطاب سے پہلے آج کچھ ویسے ہی جذبات ہیں، پہلی مسلم ریاست محمدﷺ کی تھی ریاست مدینہ، ریاست مدینہ جدید ریاست تھی، جس نے مسلم تہذیب کی بنیاد رکھی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 24 سال سے پہلے میں نے سیاست شروع کی، فلاحی ریاست کا قیام میری اولین ترجیح ہے، فلاحی ریاست جہاں قانون کی حکمرانی اور برابری ہو، ریاست مدینہ میں حکمران بھی قانون کے تابع تھے، پاکستان کیلئے میرا وہی نظریہ ہے جو حضورﷺ نے ریاست کیلئے پیش کیا، میرا پاکستان کیلئے وژن وہی ہے، جو بانیان پاکستان کا تھا۔

پاکستان کیلئے میرا وہی نظریہ ہے جو حضورﷺ نے ریاست کیلئے پیش کیا

عمران خان نے کہا ایسی فلاحی ریاست بنانا چاہتا ہوں جہاں غریبوں کی مدد کی جائے، جہاں اقلیتوں کو برابری کے حقوق ملیں، پاکستان اسلام کے نام پر بنا، قانون کی عملداری پر یقین رکھتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت میں آئے تو سب سے بڑے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا سامنا تھا، پہلا سال میری زندگی کا سب سے مشکل سال تھا، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو 70 فیصد کم کیا، اداروں کو تباہ کرنا آسان اور ٹھیک کرنا بہت مشکل کام ہے، ایف بی آر کو ٹھیک کرنے پر کام کر رہے ہیں۔

پہلا سال میری زندگی کا سب سے مشکل سال تھا

وزیراعظم نے کہا ہماری حکومت کی پہلی ترجیح غربت کاخاتمہ ہے، ایران کے معاملے میں کشیدگی کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جب روپیہ گرتاہے معیشت خراب ہوتی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے ہمیں مسائل پیش آئے، ماحولیاتی تبدیلی گلوبل وارمنگ کے مسائل ہیں، پاک بھارت کو غربت، بے روزگاری، گلوبل وارمنگ کا چیلنج درپیش ہے، بھارت سے اعتماد کی بنیاد پر تعلقات استوار کرنے کی کوشش کی، مودی کو کہا تھا اعتماد کی بنیاد پر تعلقات قائم کرتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا 5 اگست کو بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو یکطرفہ طور پر ختم کیا، خدشہ ہے کشمیرمیں کرفیو اٹھتے ہی خوں ریزی ہوگی، کرفیو ہٹتے ہی حالات بد سے بدتر ہوں گے، یواین آنے کا اصل مقصد دنیا کو مسئلہ کشمیر کی سنگینی سے آگاہ کرنا ہے۔

خدشہ ہے کشمیرمیں کرفیو اٹھتے ہی خوں ریزی ہوگی

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی برادری اور امریکا کیلئے کشمیر کے معاملے پر ایکشن لینے کا وقت آگیا ہے، الیکشن کے بعد ہم نے بھارت سے دوبارہ  بات کرنے کی کوشش کی، بھارت نے ہمیں بلیک لسٹ میں دھکیلنے کیلئے ناکام کوششیں کیں، 80 لاکھ کشمیری مشکلات کا شکار ہیں، حالات ہاتھ سے نکلنے سے پہلے دنیا مسئلہ کشمیر پر مداخلت کرے۔

عمران خان نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں پاکستان میں سرمایہ کاری آئے، نائن الیون کےبعدسیاح پاکستان نہیں آئے، ملک کرپشن کی وجہ سے غربت کا شکار ہوتے ہیں، غریب ممالک میں کرپشن کےباعث تباہ حالی ہے۔

عالمی برادری اور امریکا کیلئے کشمیر کے معاملے پر ایکشن لینے کا وقت آگیا ہے

ان کا کہنا تھا کہ سنجیدہ تعلقات ہمارا ایجنڈا ہے،بھارت نے مثبت ردعمل نہیں دیا، عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، مقبوضہ  کشمیر میں خوں ریزی سے پاکستان میں بھی حالات خراب ہوں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ میں نے مسئلہ کشمیر پر تمام عالمی رہنماؤں سےبات کی ہے، عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کر دیا ہے،  کرپشن ہمارے ملک کا سب سے بڑامسئلہ ہے، منی لانڈرنگ نے پاکستان کو کافی نقصان پہنچایا۔

اگر ہمیں لگا بھارت حملہ کرے گا تو پھر ہم بھی تیار ہیں

عمران خان کا کہنا تھا کہ مودی غیرقانونی طور پر آرٹیکل ختم کرکے سمجھ رہےہیں ٹھیک کیا، مودی کے غیر قانونی اقدام پر دنیا کو ایکشن لینا چاہیے، جیسے حالات ہیں اس میں توکوئی بھی جنگ کا نہیں سوچے گا، اگر ہمیں لگا بھارت حملہ کرے گا تو پھر ہم بھی تیار ہیں۔

انھوں نے کہا کہ جنگ سے مسئلے حل نہیں ہوتے، خلیج میں جنگ ہوئی تو پٹرول قیمت بڑھنے سے دنیا میں غربت پھیلے گی ، بھارت میں انتہا پسند، نسل  پرستانہ سوچ قبضہ کرچکی ہے ، بھارت میں جو ہو رہا ہے، وہ تباہ کاری ہے۔

خلیج میں جنگ ہوئی تو پٹرول قیمت بڑھنے سے دنیا میں غربت پھیلے گی

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے جنگ میں150 بلین ڈالر کا نقصان،70ہزارجانیں قربان کیں، ہر جنگ صرف تباہی کا ذریعہ ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظالمانہ رویہ اختیار کیا، آرایس ایس ہٹلر کو ماننے والی دہشت گرد پارٹی ہے، بھارت میں نہرو اور گاندھی کے نظریے کو چھوڑ دیا گیا ہے، بھارت ایک خوفناک سمت میں گامزن ہے،مغربی میڈیا نوٹس لے۔

بھارت ایک خوفناک سمت میں گامزن ہے،مغربی میڈیا نوٹس لے

عمران خان نے کہا کہ نسل پرستانہ نظریے کے غلبے سے دنیا کو ہمیشہ نقصان پہنچتا ہے، جو سمجھتے ہیں جنگ سے مسئلے حل ہوتے ہیں ان کا دماغی  چیک اپ کیا جائے، مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی جاری ہے، جائزمسلم جدوجہدکودہشت گردی بناکرپیش کیاگیا، بھارت نے 20 لاکھ مسلمانوں کی شہریت ختم کی،وہ کہاں جائیں؟

ان کا کہنا تھا کہ مودی نوازشریف کی دعوت پرپاکستان آئےتھے، مودی پاکستان تو آئے پر دہشت گردی کے الزامات لگانے سے پیچھے ہیں ہٹے اور مودی نے وزیراعظم اورآرمی چیف کے درمیان تفریق کی کوشش کی۔

جو سمجھتے ہیں جنگ سے مسئلے حل ہوتے ہیں ان کا دماغی چیک اپ کیا جائے

وزیراعظم نے کہا کہ کشمیر کا مستقبل کشمیریوں کی مرضی کے مطابق ہی ہونا چاہیے، کیوں نہ پاکستان بھارت، کشمیریوں کو اپنے مستقل کا فیصلہ کرنے دیں ، مقبوضہ کشمیرمیں صورتحال مزید بگڑی تو یو این کی ناکامی ہوگی، اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیرمیں مبصرین بھیجے۔

Comments

- Advertisement -