تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کلمہ پڑھنے والا انسانوں کے آگے نہیں جھکتا،اللہ سے امید رکھتا ہے، وزیراعظم

گلگت بلتستان : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کلمہ پڑھنےوالا انسانوں کے آگے نہیں جھکتا،اللہ سے امیدرکھتاہے، مقبوضہ کشمیر میں جیسے ہی کرفیو اٹھے گا انسانوں کا سمندر آزادی کیلئے باہر نکلے گا، انشاللہ کوئی بھی طاقت کشمیر کو آزاد ہونےسے نہیں روک سکتی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان میں آزادی پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم دعویٰ کرتے ہیں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ، کلمہ پڑھنے والا انسانوں کے آگے نہیں جھکتا،اللہ سے امید رکھتا ہے، گلگت بلتستان کے لوگوں نے ڈوگرہ راج کیخلاف آزادی کی جنگ لڑی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا تھا اور اللہ کا خاص تحفہ ہے ، گلگت بلتستان کے یوم آزادی پر گلگت آیا ہوں ، مسلمانوں  کے عظیم قوم بننے پر جو بنیاد رکھی گئی اس پر چلنا ہے ، جتنا زور انصاف کےلئے دیں گے اتنا اللہ ہم پر عدل کرے گا۔

گلگت بلتستان کے لوگوں نےڈوگرہ راج کیخلاف آزادی کی جنگ لڑی

عمران خان نے کہا کہ غیرت مند انسان سوائے اللہ کے کسی کی غلامی قبول نہیں کرتا، پاکستان کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کی کوشش کررہے ہیں، پاکستان کی قوم دنیا میں ایک مثال بنے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ  مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں بھائی بہن بزرگ بچے 3ماہ سے کرفیو بھگت رہےہیں، کشمیریوں کو انسانوں نہیں جانوروں کی طرح رکھا ہوا ہے، بھارت کی 9لاکھ فوج نے کشمیریوں کو بند کررکھا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ  کشمیریوں کو پیغام ہے پاکستانی آپکےپیچھے ہیں آپ کیلئے دعائیں کررہےہیں، کشمیریوں کا سفیر اور وکیل ہوں، پوری دنیا میں  کشمیریوں کی وکالت کروں گا،و گلگت کے لوگ جنگ نہ لڑتے تویہ بھی آج مودی کےظلم کا شکار ہوتے، موت کا خوف ختم ہوجاتا ہے تو وہ بڑا انسان بن جاتا  ہے۔

کشمیریوں کا سفیر اور وکیل ہوں

عمران خان کا کہنا تھا کہ مدینہ ریاست کے اصولوں پر چل کر عظیم قوم بننا ہے ، پہلی بار اسکول والوں کیساتھ 52سال پہلے گلگت آیاتھا، مجھے یاد ہے گلگت  سے ہنرہ جاتے ہوئے ڈر تھا جیپ نیچےنہ گر جائے، اللہ کا شکر ہے کہ گلگت بلتستان کا علاقہ کھل گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ  جو خوبصورتی گلگت بلتستان میں ہے دنیا میں کہیں نہیں، سیاحوں کےلئے پاکستان کو کھول دیا ہے ، پاکستان ،گلگت بلتستان میں کئی گنا زیادہ سیاحت کو فروغ ملے گا، گلگت بلتستان سی پیک کا گیٹ وے ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان چین کو پاکستان سے ملاتا ہے ، گلگت بلتستان کے یوم آزادی میں شرکت پر فخر ہے ، اللہ کا شکر ہے گلگت کے لوگوں پر آج وہ نہیں گزر رہی جو کشمیر میں ہے۔

نریندرمودی 5اگست کو آخری پتہ کھیل چکا ہے

عمران خان نے کہا کہ نریندرمودی 5اگست کو آخری پتہ کھیل چکا ہے ، جیسے ہی کرفیو اٹھے گاانسانوں کا سمندر آزادی کیلئے باہر نکلے گا، انشاللہ کوئی بھی طاقت کشمیر کو آزاد ہونےسے نہیں روک سکتی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  پاک فوج سمیت آپ سب کا شکر گزار ہوں، آج سپر پاور بھی دہشتگردی کیخلاف جنگ نہیں جیت سکے ، پاک فوج اور 1947کے ہیروز کو  خراج عقیدت پیش کرتاہوں، پاک فوج نے دہشت گردی کیخلاف کامیابی سے جنگ جیتی۔

Comments

- Advertisement -