ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

اقتصادی ٹیم نے مشکل وقت میں کام کر کے روپے اور معیشت کو مستحکم کیا: وزیر اعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اقتصادی ٹیم نے مشکل وقت میں کام کر کے روپے اور معیشت کو مستحکم کیا، اللہ کا شکر ہے پاکستان درست سمت پر گامزن ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ہوا سے 360 میگا واٹ بجلی کے منصوبے پر دستخط کی تقریب ہوئی، وزیر اعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہوا سے بجلی کی پیداوار ماحول دوست اور سستی ہوگی، ہمیں پاکستان کی معیشت کو آگے لے کر جانا ہے، 14 ماہ کے بعد ملکی معیشت میں استحکام آ چکا ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ چین کا 70 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالنا معجزہ ہے، چھوٹے سے سنگاپور کی ایکسپورٹ بھی 300 ارب ڈالر سے زیادہ ہے، چین کی کامیابی کا راز لانگ ٹرم منصوبہ بندی میں ہے، دوسری طرف شارٹ ٹرم منصوبہ بندی ہماری بدقسمتی ہے۔

- Advertisement -

عمران خان نے کہا پاکستان میں ہائیڈل الیکٹرک سٹی کی بہت زیادہ صلاحیت ہے، ہائیڈل الیکٹرک کو چھوڑکر ہم نے مہنگے فیول سے بجلی پیدا کی، ہمارا مقابلہ بنگلا دیش ،بھارت جیسے جنوبی ایشیا کے ممالک سےہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی بہت بڑا چیلنج ہے ، پاکستان کو آگے جاکر پانی کا مسئلہ اور بڑھ جائے گا ، اللہ نے ہمیں بڑے مشکل وقت سے گزارا ہے ، اقتصادی ٹیم نے مشکل وقت کام کرکے روپے کو مستحکم کیا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہورہا ہے،ایکسپورٹ بڑھ رہی ہے، اللہ کاشکر ہے کہ پاکستان کی سمت درست جانب جارہی ہے، اب ہمیں پاکستان کی معیشت کو آگے لیکر جانا ہے اور عام آدمی کی زندگی کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کریں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کاپہلاسال بہت مشکل تھا،20ارب ڈالرکاکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ تھا ، لیکن 14 ماہ کے بعد ملکی معیشت مستحکم ہوچکی ہے، منصوبے عالمی مالیاتی کارپوریشن اورعالمی بینک کی مدد سے مکمل کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں