تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاکستان جس کیلئے بنا تھا،2020 میں وہ عظیم قوم بن کر دکھائیں گے ،وزیراعظم

نوشہرہ:وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان جس کیلئے بنا تھا2020 میں وہ عظیم قوم بن کر دکھائیں گے، کوئی بھی کرپشن کرےتوکمپلین پورٹل پر شکایت درج کرائیں،ایکشن لینا میرا کام ہے۔

تفصیلات کے مطابق نوشہرہ میں وزیراعظم عمران خان نے ڈرائی پورٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا سب سے پہلےڈرائی پورٹ پرشیخ رشید کو مبارکباددیتاہوں ، ڈرائی پورٹ سے تجارت میں اضافہ ،روزگار ملےگا اور نوشہرہ کے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوشہرہ کےلوگ باشعورہیں اسلیےپی ٹی آئی کوباربارمنتخب کرتےہیں، 70 سالہ تاریخ میں کبھی ریلوے پر پیسہ خرچ نہیں کیاگیا، دنیا میں ریلوے ٹریک بڑھتے گئے ، پاکستان میں جو ریلوے ٹریک انگریز چھوڑ گیا اس سے بھی کم ہوگئے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں جو حکومتیں آئیں وہ صرف ایلیٹ کلاس کیلئے تھیں، ریلوے کے حالات بگڑتے گئے اور پیسہ بھی خرچ نہیں کیاگیا، ریلوے کی پٹڑیوں ، سسٹم کا برا حال ہے ، ایسے بھی ریلوے پل ہیں، جو میعاد سے بھی زیادہ وقت سےموجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون پاکستان ریلویز میں انقلابی تبدیلیاں لائے گی، ماضی کی حکومتوں کے تمام فیصلے چند افراد کے فوائد کیلئے ہوتے تھے، ریلوے اور پی آئی اے کو اب پرائیویٹ سیکٹر سے مقابلہ کرناہوگا۔

وزیراعظم نے کہا ریلوے مزدور، انجینئرز کو کہتا ہوں حکومت کوئی سفارش نہیں لائے گی، کوئی بھی کرپشن کرے کمپلین پورٹل پرشکایت درج کرائیں ، کرپشن کرنے والے کے خلاف شکایت پر ایکشن لینا میرا کام ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ریلوے کی زمینوں کو کمرشل کریں گے اور ریلوے کا خسارہ کم کریں گے، اربوں روپے کی سرکاری زمینوں سے قبضہ ختم کرایا ہے، قوم کو اگلے ہفتے بتائیں گے قبضہ گروپوں سے کتنا پیسہ بچایا ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے، کمزور طبقے کو اوپر اٹھانا ہے، عام آدمی کی سواری ریلوے کو اوپر لیکر جائیں گے، ہماری ساری پالیسیاں نچلے طبقے کو اوپر اٹھانے کیلئے ہیں، احساس پروگرام میں ہم نے 190ارب روپے رکھے ہیں، نوجوانوں کو قرضے دے رہے ہیں، ہنر سکھائیں گے اور اسکالر شپز دے رہے ہیں ، صحت کارڈ کے ذریعے غریب طبقہ علاج کراسکتا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 50 لاکھ گھر بنارہےہیں جو عام آدمی قسطوں پر خرید سکتا ہے، نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام سے 40انڈسٹریاں چلیں گی ، انڈسٹریاں چلیں گی تو روزگار کے مواقع پیداہوں گے ، ملک میں بند ہونے والی انڈسٹریز کیلئے اقدامات کررہےہیں۔

عمران خان نے کہا کہ عوام بنیادی اشیا یوٹیلیٹی اسٹورز سے سستی قیمت پر لے سکتے ہیں، احساس پروگرام سے نچلے طبقے کی ہر طرح سےحفاظت کریں گے، پاکستان جس کیلئے بنا تھا2020 میں وہ عظیم قوم بن کر دکھائیں گے۔

Comments

- Advertisement -