تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

وزیراعظم عمران خان نے یوم آزادی پر قوم کو بڑی خوشخبری سنادی

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے قوم کو پاکستان کے 74ویں یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ خوشخبری یہ ہے کہ حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں، ہماری ایکسپورٹ اوپر جارہی ہیں ، آئی پی پیز سے کل معاہدہ ہوگیا، جلد بجلی کی قیمت میں کمی ہوگی، عوام سے اپیل ہے کورونا سے بچاؤ کیلئےایس اوپیز پرعمل کریں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے یوم آزادی کے موقع پر قوم کےنام پیغام میں کہا کہ قوم کوپاکستان کے74ویں یوم آزادی کی مبارکباد دیتا ہوں، قائداعظم پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بناناچاہتے تھے، قائداعظم محمدعلی جناح کے سفرپرہم نکلے ہوئے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مبارکباد دیناچاہتاہوں کہ پوری قوم نےملکرکوروناکامقابلہ کیا، کوروناکےخلاف شایدہی پاکستان جیسےاقدامات کسی اورملک نےکئےہوں، اللہ کاشکرکوروناکیسزکم ہوئے، معاشی صورتحال بہترہوئی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ یہ نہیں کہ جنگ جیت چکے ہیں،ابھی بھی چیلنجز سامنے ہیں، ابھی بھی احتیاط کرنی ہے،فیس ماسک پہنیں، بڑے مشکل2 سال گزرے ہیں، عوام سے اپیل ہے کورونا سے بچاؤ کیلئےایس اوپیز پرعمل کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ شروع میں ڈیفالٹ کررہے تھے،قرض اداکرنےکیلئےپیسے نہیں تھے، اگرڈیفالٹ کرجاتے تو ملک پر بہت برے اثرات مرتب ہوتے،ڈالر کی قیمت اوپرجاتی ہے تو روپےکی قدر گرتی ہے، روپے کی قدر میں کمی سے باہر کی چیزیں مہنگی ہوجاتی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ خوشخبری یہ ہے کہ حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں، لوگوں کا اعتماد بحال ہونے سے اسٹاک مارکیٹ اوپرجارہی ہے، کنسٹرکشن انڈسٹری کو مراعات دیں جو پہلےکبھی نہیں دی گئیں، کنسٹرکشن سے40انڈسٹریزوابستہ ہیں جس سےروزگارمیں اضافہ ہوتاہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ 4ہزارارب ٹیکس اکٹھاکیا،گزشتہ حکومتوں کےقرض2ہزارارب ادا کردیے، دوسرا سب سے بڑا بوجھ پاور سیکٹر کا ہے، کورونا کے باوجود جولائی میں ٹیکس کلیکشن ٹارگٹ سے زیادہ ہوئی، کنسٹرکشن انڈسٹری چلنےسےٹیکس کلیکشن بڑھےگی اور روزگار ملے گا۔

انھوں نے کہا کہ خوش آئند ہے کہ ہماری ایکسپورٹ اوپر جارہی ہیں، کوروناسےدنیامیں برآمدات گریں،ہماری اوپرجارہی ہیں، ماضی کی حکومتوں نے بجلی سے متعلق معاہدے کررکھےتھے، 10روپےکی چیز خریدکر5روپےمیں بیچیں گے تو کوئی دکان نہیں چلے گی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ طویل مذاکرات کے بعد کل معاہدہ ہوگیا ہے، معاہدے سےبجلی کی جنریشن کی قیمت کم ہونا شروع ہوجائے گی، معاہدے کی تفصیلات میری ٹیم آپ کو بتاتی رہےگی، ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کو ٹھیک بھی کرنا ہے، بجلی کی چوری اور لائن لاسزکوکم کرنےکی کوشش کررہے ہیں، چوری روکنے اور لائن لاسزکم کرنےکالائحہ عمل بھی بنائیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بہن، بھائیوں، بچوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ پاکستان آپ کے ساتھ ہے، مقبوضہ کشمیر کے لئےسیاسی، سفارتی ، اخلاقی جدوجہد میں ساتھ ہیں، اللہ سے دعاہےمقبوضہ کشمیرکےعوام کوآزادی ملے، دعا ہے اقوام متحدہ کے آرٹیکل کے مطابق آپ کو حقوق ملیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آگے حالات مزید بہتر ہوتے چلے جائیں گے، حکومت سے آئی پی پیز سے مذاکرات چل رہے تھے، ہم بجلی مہنگی خرید رہے ہیں اور کم قیمت پر بیچ رہے ہیں، آئی پی پیز سے کل معاہدہ ہوگیا ہے جس سے متعلق ہماری ٹیم آگاہ کردے گی۔

وزیراعظم نے مزید کہا معاہدے کے تحت بجلی کی پیداواری لاگت کم ہوگی، بجلی چوری اور لائن لاسز کے لئے اصلاحات لائیں گے، جلد بجلی کی قیمت میں کمی ہوگی، دنیا میں ایکسپورٹ کو نقصان ہوا، ہماری ایکسپورٹ بڑھناشروع ہوگئی جبکہ سیمنٹ کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔

Comments

- Advertisement -