تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

وزیراعظم آج پاکستان، افغانستان تجارت و سرمایہ کاری فورم کی تقریب سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان پاکستان، افغانستان تجارت و سرمایہ کاری فورم 2020 کی تقریب سے خطاب کریں گے, ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فورم کی میزبانی اسپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرکررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان، افغانستان تجارت و سرمایہ کاری فورم 2020کی تقریب کا آغاز ہوگیا ، وزیراعظم سرمایہ کاری کے فورم سے خطاب کریں گے۔

ٹریڈاینڈانویسٹمنٹ فورم کی میزبانی اسپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرکررہے ہیں جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ،وزیر دفاع پرویز خٹک بھی تقریب میں موجود ہیں۔

افغان پارلیمنٹ کا5رکنی اعلیٰ سطح وفدبھی تقریب میں شریک ہیں، تقریب میں دونوں ملکوں کےدرمیان تجارت اورسرمایہ کاری بڑھانے پر بات ہو گی۔

سرمایہ کاری فورم میں دوطرفہ تعاون کے لیے نئی راہیں ہموا رکرنے کے مواقع اور اسلام آباد اور کابل کے مابین تجارتی سرگرمیوں میں مزید تیزی لانے کے لیے امور کو زیر غور لایا جائے گا جبکہ دوطرفہ تجارتی روابط کے فروغ اور معاشی سرگرمیوں میں تیزی لانے کے لیے حکمت عملیوں کو زیر بحث لایا جائے گا تاکہ دونوں ممالک کےدرمیان ایک مثبت معاشی لائحہ عمل کےلیے شفارشات مرتب کی جا سکیں۔

اس سیمینار کے انعقاد میں قومی اسمبلی کو یو ایس ایڈ کا تعاون حاصل ہے ، جو خطے میں رابطہ کاری اور اشتراکیت کے سلسلے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -