تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

پڑوسی ممالک سےتعلقات اچھے نہیں ہوں گے تو فائدے نہیں اٹھا سکتے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خا ن کا کہنا ہے کہ پڑوسی ممالک سے تعلقات اچھےنہیں ہوں گے تو فائدے نہیں اٹھا سکتے ، لیکن بھارت سے تعلقات بہتر کرنے کی کوششوں میں پانچ اگست کے بعد بہت بڑا دھچکا لگا۔

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی ڈائیلاگ سیشن میں وزیراعظم عمران خا ن نےایڈوائزری پورٹل کاافتتاح کیا ، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی کیا ہے اس پر بحث کرنے کی ضرورت ہے، نیشنل سیکیورٹی سےمتعلق ایسی ایسی چیزیں ہیں جو پہلے کبھی سوچتا بھی نہیں تھا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ نیشنل سیکیورٹی کے اہداف بہت وسیع ہیں، نائن الیون کے بعد ہمارا ملک عذاب سے گزرا ہے تاہم سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کی بدولت ہمارا ملک محفوظ ہوا۔

موسمی تبدیلیوں کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ کلائمیٹ چینج ایسی چیز ہے جو سب کو متاثر کرسکتاہے ، موسمی تبدیلی پر چند سال پہلے کوئی بھی بات نہیں کرتاتھا، ہمیں فخر ہے بلین ٹری منصوبےکو عالمی سطح پر سراہاجارہاہے۔

وزیراعظم کا فوڈ سیکیورٹی سے متعلق کہنا تھا کہ موسمی تبدیلی کیساتھ فوڈ سیکیورٹی بھی بہت بڑا مسئلہ ہے، ہم نے اس سال 4ملین ٹن گندم امپورٹ کی ہے ، فوڈ سیکیورٹی سےنمٹنے کیلئے اپریل میں نئی سوچ لیکرآرہے ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ جتنی تیزی سے آبادی بڑھ رہی ہے، اس کیلئے فوڈ سیکیورٹی کی ضرورت ہے، فوڈ سیکیورٹی کے مسائل حل کرنے پر ہمیں سب سے زیادہ زور دینا ہے۔

ملکی کرنسی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آنے اور جانے والے ڈالرز میں بہت فرق ہوتا ہے، مالیاتی خسارے کی وجہ سے ہماری کرنسی متاثر ہوئی۔

وزیراعظم نے غربت کے خاتمے سے متعلق کہا کہ چین نے 35 سال میں 70کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا ، ہماری ترجیح یہ ہونی چاہیے کہ لوگوں کو غربت سے کیسے نکالنا ہے، غربت ہمارے لئے سب سے بڑا چیلنج ہے، جہاں تھوڑے سے امیر اور غریبوں کا سمندر ہو وہ ملک محفوظ نہیں ہوتا۔

احساس پروگرام کے حوالے سے عمران خان نے بتایا کہ احساس پروگرام پاکستان کی تاریخ میں سب سےبڑااوراہم منصوبہ ہے، سماجی تحفظ یقینی بنانے کیلئے احساس پروگرام بہت ضروری ہے، ہماری کوشش ہے زیادہ سے زیادہ آبادی کو ٹارگٹڈ سبسڈی دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ علاقائی روابط بہتر نہ ہونےسےجیواسٹریٹجک صورتحال سے فائدہ نہیں اٹھاسکتے، ملک میں زرعی سبسڈی دےکرلوگوں کوغربت سےنکالنا ہوگا ، پڑوسی ممالک سےتعلقات اچھےنہیں ہونگےتوفائدےنہیں اٹھا سکتے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم دنیاکی 2بڑی مارکیٹس سےجڑےہوئےہیں، ہم نے افغانستان میں امن کیلئے بھرپور کردار ادا کیاہے جبکہ نئی امریکی انتظامیہ بھی افغانستان میں امن کواہمیت دےرہی ہے۔

بھارت کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ جب حکومت آئی توپوری کوشش کی ہندوستان سےتعلقات بہترہوں، بد قسمتی سے5اگست کےبعدبہت بڑا دھچکا لگا۔

Comments

- Advertisement -