تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

ماضی میں‌ پیسے بنانے کیلئے سڑکیں بنتی تھیں، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ماضی میں سوفیصد سے زائد پیسہ سڑکیں بنانے پر خرچ کیا گیا، جس سے واضح ہوگیا کہ پیسے بنانے کیلئے سڑکیں بنتی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ہکلہ ڈی آئی خان موٹروے کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزارت مواصلات کی کارکردگی سب سے نمایاں ہے، این ایچ اور مواصلات نے زبردست کارکردگی دکھائی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سی پیک کے ایسٹرن روٹ پر سب سے زیادہ ڈیولپمنٹ ہوئی ہے، 30سال کا پلان چین کی ترقی کا راستہ ہے، جب پلان کرتے ہیں تو ملک کو اکٹھا ترقی دینا ہوتی ہے، روڈمیپ نہیں ہوتا تو تھوڑےسے علاقے،لوگ اوپر اورباقی ملک پیچھے رہ جاتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کا یہی مسئلہ ہے کہ تھوڑے لوگ امیر باقی غریب، کسی ملک کے علاقے پیچھے رہ جائیں تو وہ کبھی ترقی نہیں کرسکتا، 60کی دہائی میں پاکستان میں بڑے بڑے منصوبے بنے ، 60کی دہائی کے بعد کبھی پاکستان میں بڑے منصوبےنہیں بنے۔

عمران خان نے این ایچ اے کو بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا طویل المدتی پلاننگ سے ہی ملک ترقی کرتا ہے، سی پیک کے مغڑبی روٹ سے پسماندہ علاقوں کو بہت فائدہ ہوگا۔

ہیلتھ کارڈ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کارڈ سے فائدہ ہوگا کہ پنجاب کے ہر خاندان کامفت علاج ہوگا، مارچ تک پنجاب کے ہر خاندان کے پاس10لاکھ کی ہیلتھ انشورنس ہوگی، جب لوگوں کے پاس علاج کیلئے ہیلتھ کارڈ ہوگا تو پرائیوٹ اسپتال بنیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ کےذریعے ملک میں ہیلتھ سسٹم بن جائے گا، بڑے شہروں سے باہر جائیں تو ڈسٹرکٹ اسپتالوں میں ڈاکٹرز نہیں ہوتے، لوگ علاج سے محروم ہیں، ڈاکٹرز دور دراز علاقوں میں نہیں جاتے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ تعلیم ، صحت اور انصاف بنیادی ضرورت ہے ، 25سال سے کہہ رہاہوں کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے، جب ادارے سے کرپشن نکالی جائے تو قوم کو فائدہ ہوتاہے۔

انھوں نے بتایا مہنگائی کے باوجود2013کے مقابلے 2021میں سستی سڑکیں بن رہی ہیں، سستی سڑکیں بننے کا مطلب ہے کہ ماضی میں کسی کی جیب میں پیسہ جارہاتھا، یہ واضح ہوگیا کہ پیسے بنانے کیلئے سڑکیں بنتی تھیں ، پہلے سڑکیں بنا کر پیسہ کسی کی جیب میں جاتاتھا۔

ماضی کی حکومتوں کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ماضی میں 100فیصد سےزائد پیسہ سڑکیں بنانے پر خرچ کیاگیا، کرپشن ختم کرنےسے این ایچ اے کا ریونیو دگنا ہوگیا ہے، 5ارب روپے سےزائد کی این ایچ اے کی زمینوں سے تجاوزات،قبضہ ختم ہوا، ظاہر ہے یہ قبضہ ،تجاوزات اس لئے تھیں کیونکہ لوگ ملےہوئےتھے، لوگوں کو پتہ چلنا چاہیے پہلے سڑکیں بنانے پر کتنا پیسہ بنایاگیا۔

عمران خان نے کہا ماضی میں تقریباً ایک ہزار ارب روپے لوگوں کی جیبوں میں گیا ہے، اس سے زیادہ ظلم کیاہوسکتاہے کہ ایک طرف قرضے دوسری طرف مہنگی سڑکیں، ترقی پوری قوم کی ہونی چاہیے صرف ایک طبقے کیلئے نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے ترقی ایسی ہو کہ کوئی علاقہ پیچھے نہ رہ جائے، ریاست مدینہ دنیا کی تاریخ کا سب سے کامیاب ماڈل تھا، ریاست مدینہ میں معاشی اور عدالتی انصاف تھا، شفافیت اور میرٹ لےآئیں تو قوم کو بہت فائدہ ہوگا۔

Comments

- Advertisement -