The news is by your side.

Advertisement

وزیراعظم چند ہفتے میں پسماندہ علاقوں کیلئے خصوصی پروگرام کا اعلان کریں گے

اسلام آباد : وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم چندہفتےمیں پسماندہ علاقوں کیلئےخصوصی پروگرام کا اعلان کریں گے ، ترقیاتی پروگرام کیلئے زمینی حقائق، مقامی لوگوں کی ترجیحات ضروری تھیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراسدعمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پچھلے دو دن خضدار، آواران، تربت، گوادرمیں گزارے ،ترقیاتی پروگرام کیلئےزمینی حقائق، مقامی لوگوں کی ترجیحات ضروری تھیں، چندہفتےمیں وزیراعظم پسماندہ علاقوں کیلئےخصوصی پروگرام کا اعلان کریں گے۔

گذشتہ روز وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسدعمر نے تربت میں علاقائی معززین سے ملاقات کی تھی ، جس میں اسدعمر نے معززین سے علاقائی مسائل اور تجاویز سنیں۔

اس موقع پر اسد عمر نے کہا تھا کہ حکومت جنوبی بلوچستان کی ترقی کیلئے اسپیشل ترقیاتی پیکیج مرتب کر رہی ہے، وزیراعظم جنوبی بلوچستان کو ترقی یافتہ علاقہ بنانا چاہتے ہیں، بلوچستان میں ترقی کےکئی مواقع موجودہیں حکومت لونگ ٹرم پلاننگ کررہی ہے۔

اسدعمر کا کہنا تھا کہ جنوبی بلوچستان کی پسماندگی کےخاتمےکیلئےجلدخصوصی پیکج کااعلان کیاجائے گا جب کہ سی پیک کے فوائد مکران کےلوگوں کو بھی ملیں گے، زراعت کےحوالے سے مکران کی زمین بہت ذرخیز ہے یہاں سبزیاں اوراعلیٰ کوالٹی کےکھجوروافرمقدارمیں پائےجاتےہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں