تازہ ترین

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

وزیراعظم عمران خان کا ملک میں 15 نیشنل پارکس کے قیام کا اعلان

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا ملک میں 15 نیشنل پارکس کےقیام کااعلان کرتے ہوئے کہا پارکس بنانے سے لوگوں کوروزگارملےگا ، ہم ایسی سیاحت نہیں لے کرآرہے جو سارےعلاقے کو تباہ کردے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ’پروٹیکٹڈایریا‘منصوبے کےآغاز پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کآبادی تیز رفتاری سےبڑھ رہی ہے، تیزی سےبڑھتی آبادی کےتناظرمیں ماحولیات کاتحفظ ضروری ہے، ہمارے ہاں صاحب ثروت لوگ باہرچھٹیاں گزارنےجاتےہیں.

وزیراعظم عمران خان نے ملک میں پندرہ نیشنل پارکس کےقیام کااعلان کرتے ہوئے کہا پارکس کافیصلہ آئندہ نسلوں کےلیےبڑاقدم ہے، ہمارےہاں کسی کوپتہ نہیں کہ نیشنل پارک کوچلانا کیسے ہے، ایکوٹورازم کوسمجھنابھی بہت ضرور ی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ نیشنل پارک چلانےکےلیےحکمت علمی طےکرناخوش آئند ہے ، نیشنل پارکس کومحفوظ بنانابہت اہم ہے، ہم نےگلیات اورمری کوتباہ ہوتے دیکھا، مری میں رہائش اوردیگرچیزوں سےمتعلق قوانین پرعمل ہوتاتھا، ہم ایسی سیاحت نہیں لےکرآرہے جو سارے علاقے کو تباہ کردے۔

ان کا کہنا تھا کہ کےپی میں بغیرمنصوبہ بندی ڈیولپمنٹ ماحولیات کونقصان پہنچائےگی، آبادی بڑھنے کیساتھ ہمارے علاقے آہستہ آہستہ تباہ ہورہےہیں ، صوبوں میں پارکس بننے پر خوشی ہے ، نیشنل پارکس کی حفاظت کیلئے گائید لائنز دیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ نیشنل پارکس بننے سے مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی پیداہونگے، چترال میں مقامی لوگ اب مارخور کو خود بچارہےہیں ، چند ممالک ہیں جہاں برفانی چیتوں پائے جاتے ہیں جن کو بچانے کیلئے اقدامات کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاحت کے فروغ کے اقدامات کررہے ہیں، نیشنل پارکس بنانے سے لوگوں کو روزگار ملے گا، پاکستان قدرتی حسن سے مالامال ہے، ہمیں اسے اجاگر کرنا ہوگا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ کے پی میں نئے علاقوں کو کھولنے سے پہلے قوانین لازمی ہونے چاہئیں اور نئے سیاحتی مقامات کھولنےسے پہلے قواعد وضوابط یقینی بنانا ہوں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امریکا میں نیشنل پارکس کیلئے زبردست ایڈمنسٹریشن ہے جس سے استفادہ کرناہے، ملک بھر میں نیشنل پارکس آئندہ نسلوں کیلئے اہم کردار ادا کرے گا۔

عمران خان نے کہا کہ گرین ایریاز کو بچانے کیلئے سنجیدگی کامظاہرہ کرنا ہوگا، رین ایریاز اور پارکس کےتحفظ کیلئے کسی حکومت نے نہیں سوچا، یہ وقت ہے کہ ہم گرین ایریاز اور پارکس کا تحفظ کریں، شہروں کیلئے ماسٹر پلانز پر پورا زور دے رہا ہوں ، شہروں کے ماسٹرپلانز ہی نہیں اور جوہیں وہ پرانے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شہر جس تیزی سے پھیل رہے ہیں ہم انھیں کبھی صاف نہیں رکھ سکیں گے، شہروں میں صاف پانی کی فراہمی بھی ٹاؤن پلاننگ کا حصہ ہوگا ، ماسٹر پلان نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے شہر تباہ ہورہے ہیں، ماسٹر اور ٹاؤن پلاننگ کرکے ہم اپنے شہروں کو بھی بچائیں گے۔

Comments

- Advertisement -