صحت سہولت کارڈ : وزیر اعظم عمران خان کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد کے تمام شہریوں کے لئے صحت سہولت کارڈ کا نظام لانے کی منظوری دے دی، خیبر پختون خواہ پہلا صوبہ تھا جس نے اس سہولت کا اعلان کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا اسلام آباد کے تمام شہریوں کے لئے وزیر اعظم عمران خان نے بڑا اعلان، صحت سہولت کارڈ نظام لانے کی منظوری دے دی، خیبرپختونخواپہلاصوبہ تھاجس نےاس سہولت کااعلان کیا، جس کے بعد پنجاب،گلگت بلتستان اوراسلام آباد میں بھی یہ نظام نافذہو گا۔
اسلام آباد کے تمام شہریوں کے لئے وزیر اعظم عمران خان کا بڑا فیصلہ….. تمام اسلام آباد کے مقیم شہریوں کے لئے صحت سہولت کارڈ کا نطام لانے کی منظوری دے دی. خیبر پختون خواہ پہلا صوبہ تھا جس نے اس سہولت کا اعلان کیا اور پنجاب، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں بھی یہ نظام نافذ ہو گا
— Asad Umar (@Asad_Umar) April 2, 2021
خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا کو یونیورسل ہیلتھ کوریج دینے والا پہلا صوبہ بننے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ مفت صحت سہولت کےتحت سالانہ ہر خاندان10 لاکھ تک کاعلاج کراسکے گا۔