The news is by your side.

Advertisement

وزیراعظم عمران خان کل کراچی میں عوامی منصوبوں کا افتتاح کریں گے

اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ  وزیراعظم کل کراچی پہنچ کرعوامی منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور مسائل کے تدارک کیلئےترجیحات کاجائزہ لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا شاہدخاقان نے کہامسائل حل نہ کر سکے نئےراستےتلاش کرنے ہیں ، شاہد خاقان صاحب آپ کا بیان اعتراف جرم ہے، 3دہائیوں سے قوم پر مسلط رہنے والے آج ناکامیوں کوقبول رہے ہیں، عوام عمران خان کو وزیراعظم منتخب کرکے نیا راستہ تلاش کر چکے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عوام2خاندانوں کےموروثی ماڈل سے بیزار ہیں، عوام کی دہائی ہے اب یہ ان پردوبارہ مسلط نہ ہوں، جمہوریت کی باتیں کرنیوالے بادشاہ سلامت بننےکی کوشش کرتے رہے۔

معاون خصوصی نے مزید کہا کمپنی سیاست میں شیئرز خاندان ہی کےپاس رہتےہیں، ان کی جمہوریت یہ تھی کہ بڑا بھائی خود وزیراعظم، چھوٹا وزیراعلیٰ، بھتیجا سب سے بڑے صوبے کا مختاراعلیی اور صاحبزادی سوپروزیراعظم تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان عوام کے مقبول رہنما ہے جنھوں نے حقیقی عوامی راج قائم کیا، وزیراعظم کل کراچی پہنچ کرعوامی منصوبوں کا افتتاح کریں گے، کراچی کے مسائل کے تدارک کیلئےترجیحات کاجائزہ لیں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں