ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

جلسوں میں شرکت پر وزیراعظم اور وزراء کو نوٹس ، الیکشن کمیشن کا اقدام عدالت میں چیلنج

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزیر اسد عمر نے الیکشن کمیشن کے آرڈر کے خلاف درخواست دائر کردی ، الیکشن کمیشن کی جانب سے دیر جلسے کے نوٹسز کو چیلنج کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن کے آرڈر کے خلاف درخواست دائر کردی گئی ، درخواست وزیراعظم اوراسدعمرکی جانب سے دائر کی گئی۔

درخواست پر اسد عمر اور وزیر اعظم کے دستخط ہیں، اسد عمر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اختیارات سے تجاوز کیا ہے، پوری دنیامیں حکومت کوالیکشن مہم کرنےکی اجازت ہے، اس کے باوجود الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس جاری کیا جارہا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ الیکشن کمیشن الیکشن مہم چلانےپر جواب مانگ رہا ہے، الیکشن کمیشن کے پاس قانون کو اوور رائٹ کرنے کا اختیار نہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں الیکشن کمیشن کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

بعد ازاں وزیراعظم عمران خان ،اسدعمرکی درخواست پر رجسٹرارآفس نےاعتراض لگادیا اور کہا وزیراعظم کی درخواست کیساتھ بائیومیٹرک موجود نہیں۔

جس پر اٹارنی جنرل آفس کی جانب سےعتیق الرحمان رجسٹرارآفس میں پیش ہوئے اور درخواست اعتراض کیساتھ سماعت کرنے کی استدعا کی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا اسلام آبادہائیکورٹ میں آج پٹیشن دائرکی ہے ، پٹیشن میں الیکشن کمیشن کی جانب سے دیر جلسے کے نوٹسز کو چیلنج کیا، پبلک آفس ہولڈرکےلیے انتخابی مہم چلانےکاقانون بنایا۔

انتخابی مہم چلانےوالےآرڈیننس کےاجراکیلئےمناسب عمل کی پیروی کی گئی، ای سی پی کسی قانون کونظراندازنہیں کر سکتا، پٹیشن پر وزیراعظم اور میرے دستخط ہیں۔

اہم ترین

مزید خبریں