The news is by your side.

Advertisement

وزیر اعظم نے وزارتوں کی کارکردگی میں بہتری لانے کیلئے مزید نئے ٹاسک سونپ دیئے

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے وزارتوں کی کارکردگی میں بہتری لانے کیلئے مزید نئے ٹاسک سونپ دیئے، ان وزارتوں میں وزارتِ خارجہ، وزارتِ داخلہ، وزارتِ توانائی، وزارتِ پٹرولیم، وزارتِ ہوابازی سمیت دیگر وزارتیں شامل ہیں۔

تٍفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزارتوں کی کارکردگی میں بہتری کیلئے ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے وزارت سے متعلقہ نئے ٹاسک سونپ دیئے ہیں۔

اس ضمن میں پرائم منسٹر ڈیلیوری یونٹ کی جانب سے جامع ٹاسکنگ دستاویز وزارتوں کو ارسال کردی گئی ہیں، ٹاسکنگ دستاویز میں نشاندہی کیے جانے والے اقدامات کا مقصد سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنانا ہے۔

ان وزارتوں میں وزارتِ خارجہ، وزارتِ داخلہ، وزارتِ منصوبہ بندی، وزارتِ توانائی، وزارتِ پٹرولیم، وزارتِ ہوابازی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، وفاقی تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت، نیشنل ہیلتھ سروسز اور وزارت اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسوس ڈویلپمنٹ شامل ہیں۔

ہم وزارتوں کو دیئے گئے ان اہداف کومکمل کرنے کی مدت3اور 6ماہ ہے ، جس کے بعد ہر وزارت ان اہداف کے حوالے سے اپنی کارکردگی رپورٹ وزیرِ اعظم کو پیش کرے گی۔ وزارتیں اپنی طرف سے بھی اہداف اور اقدامات ٹاسکنگ دستاویز میں شامل کر سکتی ہیں۔

وزیرِ اعظم آفس کی جانب سے ہر وزارت کے لئے صرف انہی اقدامات کی نشاندہی کی گئی ہے جو اس کے دائرہ کار میں شامل ہیں۔

ان اہداف میں اسلام آباد کے ہسپتالوں کو ضروری سامان اور آلات کی فراہمی کو یقینی بنانا، ائیر پورٹس پر عوا کےلئے بہتر انتظامات کو یقینی بنانا، ہوم ایکسس ہیلپ لائن کا قیام ، پمز اور پولی کلینک کی اسٹینڈرڈائزیشن کا جامع پلان شامل ہیں۔

اسلام آباد کے تمام کالجز میں آن لائن داخلوں کا نظام، اسکول کی سطح پر ڈومیسائل کی فراہمی، گڈ سٹیزن کور کاقیام، ائیرپورٹس پر بزرگوں اور معذور افرادکو سہولیات کی فراہمی، بجلی کے کنکشن کے حصول کے طریقہ کار کو سہل بنانا وغیرہ جیسے اقدامات بھی شامل ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں