The news is by your side.

Advertisement

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کورونا صورتحال پر اجلاس

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں عیدالاضحیٰ کے لیے ایس اوپیزپرعمل درآمد اور کورونا صورتحال کے پیش نظر آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کورونا صورتحال پراجلاس جاری ہے ، اجلاس میں کورونا کی مجموعی ملکی صورتحال پرتفصیلی بریفنگ دی جارہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں این سی او سی کے اعدادوشماراور تجاویزپر بھی بریفنگ دی جائے گی اور این سی او سی اجلاس میں کیے فیصلوں پرعمل درآمد سے متعلق رپورٹ بھی پیش ہوگی۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں عیدالاضحیٰ کےلیےایس اوپیزپرعمل درآمدکی حکمت عملی طےکی جائےگی اور کورونا صورت حال کے پیش نظر آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت ہوگی جبکہ تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق این سی او سی کی تجاویز پر غور بھی کیا جائے گا۔

وزیر اعظم اجلاس کے بعد قوم سے اظہار خیال کریں گے، ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے خطاب کے دوران قوم کو کورونا صورتحال پر اعتماد میں لیں گے اور حکومت کی اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کی عالمی دنیا میں پذیرائی سے متعلق بات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کورونا صورتحال میں پاکستان کی مؤثر حکمت عملی پر بات کریں گے اور قوم سے عید الاضحی پر ایس او پیز پر عمل درآمد کی اپیل کریں گے۔

یاد رہے وراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ پاکستان ان خوش قسمت ممالک میں شامل ہے جہاں کورونا کیسزمیں کمی آئی، اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی،ایس اوپیزپرعملدرآمدکےباعث یہ ممکن ہوا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ قوم سے گزارش کرتا ہوں عید کے موقع پر بھی ایس اوپیزپرعملدرآمد یقینی بنائیں، عیدالاضحیٰ سادگی کےساتھ منائی جائے، عیدالفطر پر کی گئی غلطی کودہرایاگیاتو اسپتال بھر جائیں گے

Comments

یہ بھی پڑھیں