تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

وزیراعظم کا مختلف شہروں میں آٹے کی قلت پربرہمی کا اظہار

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مختلف شہروں میں آٹے کی قلت پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا اشیائےخوردونوش کی قیمتوں میں اضافےپرصوبے بھی ایکشن لیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں کورونا وائرس کے باعث ملک کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور کورونا ریلیف پیکج کی منظوری دے دی گئی، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گزشتہ روز کوروناریلیف پیکج منظورکیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مختلف شہروں میں آٹے کی قلت کی شکایات پر وزیراعظم نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ جب آٹاوافرمقدار میں موجودہےتوکون قلت پیدا کر رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیر فوڈ سیکیورٹی کو فوری ایکشن کی ہدایت کرتے ہوئے کہا اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافہ ناقابل قبول ہے، اشیائےخوردونوش کی قیمتوں میں اضافےپرصوبے بھی ایکشن لیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ذخیرہ اندوزی ہو رہی ہے تو ایسے افرادکوبنا رعایت سزائیں دیں۔

اجلاس میں وفاقی وزرا نے حکومتی اقدامات کی بہتر تشہیر نہ ہونے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا وزیراعظم کے بروقت،درست اقدامات کو نمایاں انداز میں پیش نہیں کیاگیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر مراد سعید اور فیصل واوڈا نے بھی معاملہ کابینہ کے سامنے اٹھایا اور کابینہ اجلاس کے دوران ایکسپورٹرز کا مال روکے جانے کے معاملے پر بھی بحث ہوئی۔

وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ رائس ایکسپورٹرز کا 2ارب روپے کا مال خراب ہو رہا ہے، ایکسپورٹرز کیلئے گزشتہ ہفتے ایس آراوجاری کرنے کی ہدایت کی تھی، وزیراعظم کی ہدایات کے باجود تا حال عمل درآمد نہیں ہوا۔

وزیراعظم عمران خان نے ایکسپورٹرز کا مال روکے جانے کی اطلاعات کا نوٹس لیتے ہوئے کہا گڈزٹرانسپورٹ سمیت ایکسپورٹرزکا مال نہیں روکا جانا چاہئے، متعلقہ وزارت اور اعلیٰ حکام معاملے کو فوری دیکھیں۔

کابینہ ارکان نے کہا کہ ٹرک اڈوں پرٹرانسپورٹرز کےہوٹلزبندہیں،ڈرائیورز کچھ کھا پی نہیں سکتے جبکہ کابینہ میں ٹرانسپورٹرز کے لئے مخصوص ہوٹلز کھولے جانے کی تجویز بھی پیش کی گئی۔

Comments

- Advertisement -