تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

وزیراعظم نے پی ٹی وی فیس میں اضافے کا فیصلہ مؤخر کردیا

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے وزرا کے شدید اعتراض پر پی ٹی وی فیس میں اضافے کا فیصلہ مؤخر کردیا اور کہا عوام کو اعتماد میں لئے جانے تک فیصلے پر عملدرآمد روک دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا ، اجلاس میں کورونا اور ملک کی معاشی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں کابینہ کو احساس پروگرام اور ملک میں کورونا کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، وزیراعظم نے کہاکہ عید الاضحیٰ پر ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے، پاکستان کی اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کامیاب رہی ہے۔

اجلاس میں بعض وزرا نے حکومت کی بہتر کارکردگی کی موثر تشہیر نہ ہونے پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے معاشی اور میڈیا ٹیم سے بھی سخت سوال و جواب ہوئے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی وی فیس 35 سے بڑھا کر 100 روپے کئے جانے پر بعض وزرا نے شدید اعتراض کیا، فیصل واوڈا،مراد سعید اور فواد چوہدری نے فیصلے کی مخالفت کر دی، وزرا نے موقف میں کہا کہ عوام کو اعتماد میں لئے بغیر ایسے فیصلے درست نہیں ہیں، فیصلے سے قبل عوام کو بتایا جائے سرکاری ٹی وی پر14ارب کاخسارہ ہے۔

وزیراعظم نے پی ٹی وی کی فیس میں اضافے کا معاملہ مؤخر کر دیا اور کہا عوام کو اعتماد میں لئے جانے تک فیصلے پر عملدرآمد روک دیا جائے گا۔

فیصل واوڈا نے سوال کیا کہ حکومتی میڈیا ٹیم بیانیہ بہتر اندازمیں کیوں پیش نہیں کر پائی؟ حکومتی پرفارمنس بہترین ہے مگرعوام تک معلومات نہیں پہنچ رہیں، تعمیراتی انڈسٹری میں شاندار کامیابی حاصل کی مگرعوامی سطح پر ذکر نہیں۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےمشکل حالات کےباوجودکوشش سےمعیشت کوٹرن اراؤنڈ کیا، پوری دنیا میں تعمیراتی صنعت متاثر لیکن پاکستان میں مثالی بہتری ہوئی، معاشی ٹیم کیوں حکومت کے بیانیے کو تقویت نہیں دے پا رہی؟ جن لوگوں کو بیانیہ بنانا چاہیے وہ حکومتی کامیابیوں پر بات تک نہیں کر رہے، بتا دیں کہ کابینہ میں ہمارے ساتھ غلط بیانی کی جا رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ دیا میر بھاشا ڈیم پر تعمیر کا آغاز بھی غیر معمولی کامیابی تھی، وزارت آبی وسائل نے نئے ڈیموں کی تعمیر سے متعلق انقلابی اقدامات کئے، جس پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آپ درست کہہ رہے ہیں، آپ کی وزارت نے مثالی اقدامات کئے۔

شاہ محمود قریشی نے بھی فیصل واوڈا کی وزارت کے اقدامات کی تعریف کی، اسد عمر نے بھی کہا کوئی شک نہیں کہ فیصل واوڈا کی وزارت میں بہترین کام ہورہا ہے، وزیراعظم عمران خان سمیت کابینہ ارکان نے بھی اسد عمر کی تائید کی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ڈیم کے معاملے پر دہائیوں بعد کام کا آغاز بڑی کامیابی ہے جبکہ کابینہ ارکان نے کہا احساس پروگرام وزارت خارجہ اورآبادی وسائل میں زبردست اقدامات ہورہے ہیں۔

وفاقی وزرا نے کہا کہ نان ایشوز کو ایشوز بنانے سے حکومتی بیانیہ کمزور ہوتا ہے، معاونین اور مشیروں کے اثاثوں کا معاملہ بھی غیر ضروری طور پر ایشو بن گیا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں قومی ادارہ صحت ری آرگنائزیشن ایکٹ 2020 ، نیشنل ہیلتھ ایمرجنسی رسپانس ایکٹ 2020 اور کیپٹل ٹیرٹری وقف پراپرٹیز ایکٹ 2020 کی منظوری دے دی گئی۔

وفاقی کابینہ نے کنسٹرکشن انڈسٹری کو مراعات کی تشہیر کیلئےسپلیمنڑی گرانٹ ، وزارت خزانہ کی جانب سے ٹریژری سنگل اکاؤنٹ رولز 2020 اور ایف اے ٹی ایف سے متعلق کئی قوانین میں ترامیم کی منظوری دی۔

وفاقی کابینہ نےکمپنیز ایکٹ 2017 میں ترامیم کا مسودہ ، اینٹی منی لانڈرنگ دوسرا ترمیمی بل 2020کا مسودہ منظور کرلیا جبکہ انسداد دہشت گردی 1997ایکٹ میں ترامیم اور ضابطہ فوجداری 1898میں تحقیقاتی اختیارات دینے کی ترمیم بھی منظور کرلی۔

Comments

- Advertisement -