The news is by your side.

Advertisement

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس 7 اگست کو ہوگا

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس 7 اگست کو ہوگا ، جس میں بارہ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا اور کابینہ ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ، اجلاس اب بدھ دن 11 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا، اجلاس کا بارہ نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق کابینہ ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی،عوامی مفاد کے نئے منصوبوں پر کابینہ اجلاس میں بات چیت ہوگی جبکہ کراچی، لاہور، پشاور اور ملتان میں کثیر المنزلہ عمارتوں کا معاملہ زیر غور آئےگا۔

وفاقی کابینہ فلائٹ انسپکشن یونٹ ایریئل ورک لائسنس کلاس ون کی تجدید کی منظوری اور فیڈرل انسٹی ٹیوٹ آف حیدرآباد کے لیے قانون سازی کی اصولی منظوری دے گی۔

نیشنل فرٹیلائزر کارپوریشن کے سی ای او کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری ،قومی پیداوار آرگنائزیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری بھی کابینہ کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔

اجلاس میں پاکستان الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل اینڈ پیرا میڈکس کونسل ایکٹ کی منظوری دی جائے گی جبکہ احساس پروگرام سے متعلق بریفنگ بھی کابینہ کے ایجنڈے میں موجود ہیں۔

خوزارت مواصلات اگست 2018 سے جون 2019 تک کی کارکردگی پر بریفنگ دے گی جبکہ وفاقی کابینہ اپنے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لے گی اور ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں