تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

سینیٹ الیکشن میں ہمارے چند لوگ خریدے گئے، سب کے ناموں کا پتہ ہے، وزیراعظم

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمارے جو لوگ خریدے گئے ان کے ناموں کا پتہ ہے، مخالفین کے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والا نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی رہنماؤں کا اجلاس ہوا ، جس میں اسپیکر قومی اسمبلی،چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی کی شرکت کی جبکہ وفاقی وزرا اور قانونی و آئینی ماہرین بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں عبدالحفیظ شیخ کی شکست کی وجوہات اوراعتماد کا ووٹ لینے پرمشاورت کی گئی جبکہ حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم کی ممکنہ تحریک کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مجھے پہلے ہی پتہ تھا، سینیٹ انتخابات میں پیسہ چلے گا، مخالفین کے ہتھکنڈوں سے گھبراؤں گا نہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارےچندلوگ خریدےگئے،سب کےناموں کاپتہ ہے، آصف زرداری نےپیسہ چلایا،یہ پیسوں سےاپناسسٹم چلارہے ہیں۔

خیال رہے وزیراعظم عمران خان ہفتے کو قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے، جس کے لئے قومی اسمبلی کا خصوصی سیشن ہفتے کی دوپہر سوا بارہ بجے طلب کرلیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ کیلیئے نامزد کردیا ہے ، جس کے بعد چیئرمین سینیٹ نے کامیابی کیلئے رابطے شروع کردیے۔

گذشتہ روز سینیٹ الیکشن کے نتائج کے بعد وزیراعظم نے حکومتی وزرا کے اجلاس میں کہا تھا کہ اعتماد کا ووٹ لینے کا مقصد اپوزیشن کی پیسے کی سیاست کو بے نقاب کرنا ہے، میں چوہوں کی طرح حکومت نہیں کرسکتا، جس کومجھ پراعتماد نہیں سامنے آکر اظہار کرے۔

وزیراعظم نے کہا تھا کہ اقتدار عزیز ہوتا تو خاموش ہوکر بیٹھ جاتا، وزیراعظم کا عہدہ اہم نہیں نظام کی تبدیلی میرا مشن ہے، اگرعوامی نمائندوں کو مجھ پر اعتماد نہیں تو کھل کر سامنے آئیں۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔