منگل, جولائی 14, 2026
اشتہار

حکومت شعبہ معدنیات کی جدید ٹیکنالوجی سے تشکیل نو کر رہی ہے، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد :وزیرِاعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت شعبہ معدنیات کی جدید ٹیکنالوجی سے تشکیل نو کر رہی ہے ، ضائع ہونے والے وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان کی زیرِ صدارت جیمز، جیولری اور منرلز ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا ، جس میں وزیر اعظم کو جیمز، جیولری اور منرلز شعبے کی تشکیل نو اور منرل سٹی پر سفارشات پیش کی گئیں۔

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ قیمتی پتھروں کی برآمدات پر5 ارب ڈالر سالانہ کی صلاحیت موجود ہے ، ملکی معیشت پر مثبت اثرات اور لاکھوں نوکریاں پیدا ہوں گی۔

پاکستان میں 99 قسم کے قیمتی پتھروں کے ذخائر موجود ہیں، شعبے میں پیداوار کے حوالے سے پاکستان دنیامیں آٹھواں بڑا ملک ہے، محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں سالانہ 200 ٹن سونے کی کھپت ہے، بہتر انتظام سے معدنیات کوبڑی برآمدی صنعت میں تبدیل کیا جائے گا، جیمز اور جیولری کو صنعت کا درجہ دیا جا چکا ہے۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا پہلی بارقیمتی پتھروں،اور معدنیات کاشعبہ برآمدی صنعت بننے جا رہا ہے، حکومت شعبہ معدنیات کی جدید ٹیکنالوجی سے تشکیل نو کر رہی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ضائع ہونےوالےوسائل کو بروئے کار لایا جائے ، شیڈول مرتب کرنے کے ساتھ سرمایہ کاری میں رکاوٹوں کا تدارک کیا جائے۔

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبد القادر گزشتہ 14 برس سے اے آر وائی نیوز کے اسلام آباد بیورو سے بطور سینئر رپورٹر وابستہ ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس، وزیر اعظم آفس، وفاقی کابینہ کی رپورٹنگ کرتے ہیں، بالخصوص پاکستان تحریک انصاف، اپوزیشن قیادت اور اہم سیاسی تبدیلیوں پر گہری نگاہ رکھتے ہیں۔ سیاسی رپورٹنگ، پارلیمانی امور اور حکومتی و اپوزیشن حلقوں سے مستند خبروں کے حوالے سے ایک معتبر صحافتی آواز ہیں۔

مزید خبریں