تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

وزیر اعظم کی ملک بھر میں مہنگائی میں کمی کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے ملک بھر میں مہنگائی میں کمی کے لیے تمام وزارتوں کو ہدایات جاری کردیں، انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مزید اقدامات کی نشاندہی کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں مشیر خزانہ، مشیر تجارت، وزیر منصوبہ بندی اور معاون اطلاعات نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیر اعظم کو مہنگائی میں کمی لانے کے لیے حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی گئی، اجلاس میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں غیر قانونی اضافے کے خلاف کارروائیوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مشکل ترین ملکی معاشی حالات میں عوامی مسائل کا بخوبی ادراک ہے، معیشت کی بہتری کے لیے اصلاحاتی عمل میں غریب عوام کے لیے مشکلات کا بھی علم ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بھرپور کوشش ہے مشکل معاشی حالات کے باوجود عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں، احساس پروگرام کے لیے 190 ارب روپے مختص کیے ہیں۔ صحت انصاف کارڈ سے غریبوں کو لاکھوں روپے کی انشورنس دی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کے لیے ہنگامی اقدامات کر رہے ہیں۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کو 7 ارب روپے مہیا کیے ہیں۔ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کنٹرول کے لیے ناجائز منافع خوری روکنی ہوگی۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے لیے تمام اقدامات کر رہے ہیں۔ صوبائی حکومتوں کے ساتھ متعدد مشاورتی اجلاس کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مزید اقدامات کی نشاندہی کی جائے، ٹائم لائنز پر مبنی واضح لائحہ عمل تشکیل دیا جائے اور لائحہ عمل میں تمام وزارتوں کی ذمے داریوں کا تعین کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بی آئی ایس پی کے ماہانہ وظیفے میں اضافہ کرنے کی تجویز کو جلد حتمی شکل دی جائے۔

اجلاس کے دوران وزیر اعظم نے کسانوں کے ریلیف کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے مشیر تجارت کو کھاد کی قیمت میں 400 روپے تک کمی کے لیے تجاویز دینے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ کھاد کی قیمتوں میں کمی کے لیے مطلوبہ اقدامات کو جلد حتمی شکل دی جائے۔ موجودہ حکومت کی واحد ترجیح عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی ہے۔ وزارتیں 2 دن میں عوامی ریلیف کی فراہمی کے لیے تجاویز پر عمل درآمد رپورٹ پیش کریں۔

Comments

- Advertisement -