تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

لاک ڈاؤن میں کتنی توسیع ہوگی؟ فیصلہ آج ہوگا

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج پھر ہوگا ، جس میں 15 اپریل کے بعد کے لائحہ عمل اور لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع سے متعلق فیصلہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج دوبارہ ہوگا ، جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا، عسکری اور سول اداروں کے اعلیٰ حکام سمیت چیئرمین این ڈی ایم اے شریک ہوں گے۔

اجلاس میں 15 اپریل کے بعد کے لائحہ عمل اور لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا نے وزیراعظم کی زیرصدارت ہونیوالے اجلاس کیلئے تجاویزمرتب کرلیں ، جس میں کورونا بچاؤ کیلئے خیبرپختونخوا نے جزوی لاک ڈاؤن میں توسیع کی سفارش کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونابچاؤکیلئےلاک ڈاؤن ایس اوپیزپرعملدرآمد اور احساس پروگرام سےرقم تقسیم کیلئےایس اوپیز پر بھی عمل یقینی بنایاجائے۔

گذشتہ روز وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں وفاق اورصوبوں کالاک ڈاؤن سےمتعلق یکساں پالیسی پراتفاق ہوا تھا، وزیراعلیٰ سندھ نے لاک ڈاؤن دوہفتےبڑھانے کی تجویزدی تھی ، جس کی پنجاب اور خیبرپختونخوا نے حمایت کی۔

وزیراعظم نے لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کا فیصلہ کرتے ہوئے صورتحال پر پلان پیش کرنے کی ہدایت کی تھی اور کہا تھا لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع ست متعلق اعلان کیا جائے گا۔

بعد ازاں وفاقی وزیر اسد عمر نے اجلاس کے بعد پریس بریفنگ کے دوران کہا تھا کہ15 اپریل کے بعد کیا کرنا ہے کل اجلاس میں فیصلہ کر لیا جائےگا، ، موجودہ صورتحال صرف حکومت نہیں پوری قوم کے لیے کڑا امتحان ہے،پوری قوم نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جس کے مثبت نتائج آ رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ فیصلے ملکی صورت حال، معیشت، کرونا وبا کو دیکھتے ہوئے کیے جائیں گے، چاہتے ہیں مشترکہ طور پر فیصلے کرسکیں، کل نیشنل کمانڈ سینٹر کے اجلاس کے بعد فیصلوں سے متعلق آگاہ کیا جائےگا۔

یاد رہے وزیراعلیٰ سندھ نے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کہا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ سندھ میں کوروناکیسزبڑھ رہےہیں، چاہتے ہیں کہ 14 دنوں کاایک اورلاک ڈاؤن آئے، لاک ڈاؤن نہیں چاہتےوزیراعظم کی جانب سےفیصلہ آناچاہیے۔

مراد علی شاہ نے کہا تھا کہ جوچیزیں کھولناچاہتےہیں وہ ایس اوپیزہمیں بھی دیں، وفاق کی دی گئیں ہدایات اپنی ایس اوپیزسےٹیلی کریں گے، آپ لوگوں کوکیش دے رہےہیں بہت اچھی بات ہے لیکن لوگوں سے14 دن گھروں میں رہنےکی گارنٹی لیں۔

Comments

- Advertisement -